Bharat Express

Amit Shah on Hindu Gaurav Diwas in Aligharh: امت شاہ نے’ہندو گورو دیوس‘ کے موقع پر علی گڑھ میں کہا- کانگریس نے رام مندر کے کام میں ڈالی رکاوٹ

Kalyan Singh Death Anniversary: امت شاہ نے کہا کہ رام مندر کی سنگ بنیاد والے دن میں نے بابو جی کو فون کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہوا۔

وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فائل فوٹو: اے این آئی)

Home Minister Amit Shah in Aligarh: اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ کلیان سنگھ کی برسی کے موقع پرآج علی گڑھ میں ’ہندو گورو دیوس‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی شرکت کر رہے ہیں۔ وہیں یہاں اپنے خطاب کے دوران امت شاہ نے اپنی حکومت کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت سے تیزرفتار ترقی ہوئی ہے۔

رام مندر کا ذکر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا، ’’رام مندر کی سنگ بنیاد والے دن میں نے بابو جی کو فون کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہوا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے بیت الخلاء (ٹوائلیٹ) بنوائے، غریبوں کو راشن دیا۔ اس کے آگے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں 80 سیٹ بی جے پی کے جھولی میں ڈالے اور نریندر مودی کو پھر سے وزیراعظم بنائیے۔

’کانگریس نے رام مندرکے کاموں میں رکاوٹ ڈالی‘

اپنے خطاب کے دوران امت شاہ نے کہا، ’’کانگریس پارٹی آزادی کے بعد سے رام جنم بھومی کے مسئلے پر رخنہ اندازی کر رہی تھی، بھٹکا رہی تھی، لیکن وزیراعظم مودی نے رام جنم بھومی کے مسئلے کو عدالت کے ذریعہ فیصلہ آنے کے بعد بغیرتاخیر کے پربھو رام مندر کا بھومی پوجن کیا۔‘‘

خطاب کے دوران امت شاہ نے کہا، ’’کلیان سنگھ ’بابوجی‘ نے تین اہداف پرزوردیا تھا۔ پہلا شری رام جنم بھومی تحریک کو رفتاردینا، دوسرا تھا غریبوں کی فلاح و بہبود اور تیسرا سماجی ہم آہنگی کو خراب کئے بغیر پسماندہ سماج کی فلاح وبہبود۔ وزیراعظم نریندرمودی بابوجی کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ کروڑوں غریبوں کے گھروں کو پانی اور بجلی کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔‘‘

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read