Bharat Express

غریب بچوں کو ڈاکٹر اور انجینئر بنا رہا ہے جامعہ نگر کا یہ ادارہ، آپ بھی پورا کرسکتے ہیں اپنا خواب

نورنوازخان تعلیمی دنیا میں ایک انقلابی شخصیت کے طور پر ابھرتے ہوئے نظرآرہے ہیں، جنہوں نے بہت کم وقت میں ایک کوچنگ سینٹرسے آغاز کرکے میڈیکل اکیڈمی تک کا سفرطے کرلیا ہے۔

ہند گرو اکیڈمی میں غریب بچوں کو بھی ڈاکٹر اور انجینئر بنایا جاتا ہے۔

نورنوازخان تعلیمی دنیا میں ایک انقلابی شخصیت کے طور پر ابھرتے ہوئے نظرآرہے ہیں، جنہوں نے بہت کم وقت میں ایک کوچنگ سینٹرسے آغاز کرکے میڈیکل اکیڈمی تک کا سفرطے کرلیا ہے۔ جامعہ نگر کے تکونہ پارک واقع اسٹڈی پوائنٹ سے لے کر دی ہند گرو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اوراسکول یہ وہ تمام تعلیمی پیش قدمیاں ہیں، جن کی بدولت نورنوازخان دہلی کے جامعہ نگر میں تعلیمی انقلاب کے محرک بن چکے ہیں۔ بھارت ایکسپریس اردوکے ساتھ نورنواز خان سے ایکسلوزیو بات چیت کا ویڈیو آپ دیکھ سکتے ہیں۔

 نورنواز خان نے بتایا کہ کیسے ہمارے یہاں بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارا اور سنوارا جاتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ 20 فیصد طلبا مفت میں کوچنگ لے رہے ہیں اوران کا نام کسی کو اوپن نہیں کیا جاتا ہے۔ نورنواز خان نے بتایا کہ ہندو گرواکیڈمی سے کوچنگ لینے والے 16 اسٹوڈنٹس کو اب تک گورنمنٹ کالج مل چکے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اگلے راؤنڈ بھی کچھ بچوں کو کامیابی ملے گی۔ اس طرح سے میں اس کا میابی سے بہت مطمئن ہوں اورآگے بھی کوشش جاری رہے گی۔

-بھارت ایکسپریس

    Tags: