Bharat Express DD Free Dish

Haryana Congress Rift: ہریانہ کانگریس کی گروپ بازی کھل کرآئی سامنے، بھوپیندر سنگھ ہڈا اور رندیپ سرجے والا کے درمیان زبردست بیان بازی

ہریانہ کانگریس کی میٹنگ میں سابق وزیراعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا اور جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا کے درمیان زبانی جنگ نے پارٹی کی گروپ بازی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ دونوں لیڈران کے ریمارکس کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس سے انتخابات سے پہلے کانگریس کے اندرونی اتحاد پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

ہریانہ کانگریس میں لمبے وقت سے چل رہی گروپ بازی اب اسٹیج تک پہنچ گئی ہے اورواضح طورپرایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بھی شروع ہوگئی ہے۔ پارٹی کے نئے ریاستی انچارج سنجے دت کی موجودگی میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سابق وزیراعلیٰ بھوپیندرسنگھ ہڈا اورکانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا کے درمیان ہوئی بیان بازی نے پارٹی کے اندرونی اختلاف کوعوامی کردیا ہے۔ اس پورے حادثہ کا ویڈیوبھی سامنے آیا ہے، جس کی سیاسی گلیاروں میں کافی بحث ہو رہی ہے۔

اسٹیج پرکئی بڑے لیڈران تھے موجود

دراصل، ہریانہ کانگریس کے نئے انچارج سنجے دت نے چنڈی گڑھ واقع ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹرمیں پارٹی کی اہم میٹنگ بلائی تھی۔ میٹنگ میں سابق وزیراعلیٰ بھوپیندرسنگھ ہڈا، کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا، سینئرلیڈربیریندرسنگھ، رکن پارلیمنٹ کماری سیلجا، دیپیندرسنگھ ہڈا سمیت پارٹی کے سبھی سینئرلیڈران، اراکین اسمبلی اوراراکین پارلیمنٹ موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران اسٹیج پربیچ میں ریاستی انچارج سنجے دت بیٹھے تھے۔ ان کے داہنی طرف بھوپیندرسنگھ ہڈا اوربائیں طرف رندیپ سنگھ سرجے والا بیٹھے تھے۔ سرجے والا کے پاس دیپیندرسنگھ ہڈا بھی موجود تھے۔

رندیپ سرجے والا سے متعلق ہڈا نے کیا کہا؟

 پروگرام چل رہا تھا، تبھی بھوپیندرسنگھ ہڈا اپنی سیٹ سے اٹھے اوراسٹیج پرنظامت (سنچالن) کی ذمہ داری نبھانے والے شخص سے مائیک لے کرکچھ الفاظ کہے، جس نے پورے ماحول کوبحث کا موضوع بنا دیا۔ بھوپیندرسنگھ ہڈا نے ہریانوی میں کہا، ’’رندیپ سرجے والا جی نے یہ کہا تھا کہ آپ کا آشیرواد رہا تو سب ٹھیک ہوگا۔ میں رندیپ جی سے کہوں گا کہ تو میرا ساتھ دے دےم پھر دیکھ دھماکہ!‘‘ان کے اس بیان کا رندیپ سنگھ سرجے والا نے فوراً جواب دیا۔ انہوں نے مائیک سنبھالتے ہوئے کہا، ’’میرے کو20 سال ہوگئے آپ کا ساتھ دیتے ہوئے۔ اب آپ کی باری آگئی ہے میرا ساتھ دینے کی۔‘‘

دیگرلیڈران نے نہیں کیا کوئی تبصرہ

رندیپ سنگھ سرجے والا نے اپنی بات کوآگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کے 56 سال کی سیاسی تاریخ میں کانگریس صرف تین باراپنے دم پرمکمل اکثریت حاصل کرسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ووٹ فیصد کی بحث کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے، اصلی بات یہ ہے کہ پارٹی کے کتنے ایم ایل اے جیت کراسمبلی میں پہنچے۔ میٹنگ میں موجود دیگرلیڈران نے اس دوران کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا، لیکن بھوپیندرسنگھ ہڈا اوررندیپ سنگھ سرجے والا کے درمیان ہوئی یہ بات چیت کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔ اس کے بعد ہریانہ کانگریس کی اندرونی گروپ بازی ایک بارپھرسیاسی بحث کا موضوع بن گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read