دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر نے حج 2026 سے متعلق بڑی اپیل کی ہے۔
نئی دہلی: آئندہ سال 2026 کے مقدس سفرحج کے لئے حکومتِ ہند کی وزارت برائے اقلیتی امورکے تحت حج کمیٹی آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ پرحج درخواستیں جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے حج کمیٹی میں درخواست فارم بھرنے کے لیے آنے والے عازمین سے ملاقات کی اورانہیں یقین دہانی کرائی کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے انہیں فارم بھرنے میں مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔
کوثرجہاں نے عازمین حج سے کی یہ اپیل
انہوں نے آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری تاریخ یعنی 31 جولائی سے پہلے جلد ازجلد اپنا آن لائن فارم پُرکرلیں۔ دوسری جانب، جیسے جیسے 31 جولائی کی آخری تاریخ قریب آرہی ہے، حج پرجانے کے خواہشمندوں کی جانب سے درخواستیں جمع کرانے کی رفتارمیں تیزی دیکھی جا رہی ہے اوردہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں آن لائن فارم جمع کروانے والے عازمین کی تعداد میں روزبہ روزاضافہ ہورہا ہے۔
اشفاق عارفی نے بتایا تمام مسائل کا حل
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسراشفاق احمد عارفی نے اب تک موصولہ درخواستوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں 1100 آن لائن حج فارم جمع ہوچکے ہیں اوران فارموں کی جانچ کا عمل بھی کمیٹی کی جانب سے شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ عازمین جن کے پاس اب تک پاسپورٹ نہیں ہے اورجنہوں نے نئے پاسپورٹ کے لیے درخواستیں دے دی ہیں، حج کمیٹی ان کے پاسپورٹ جلد جاری کروانے کے لیے دہلی کے علاقائی پاسپورٹ افسرکے نام خطوط بھی جاری کررہی ہے۔ اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ درخواست گزارآن لائن فارم جمع کرتے وقت تمام اندراجات خاص طورپرپاسپورٹ کی میعاد، تاریخِ پیدائش، ایمبارکیشن پوائنٹ وغیرہ بغورچیک کرنے کے بعد ہی فارم ویب سائٹ پرجمع کریں۔
پاسپورٹ کی مدت پرخصوصی توجہ دیں
واضح رہے کہ یاد رہے کہ پاسپورٹ کی میعاد کم ازکم 31 دسمبر 2026 تک ہونی چاہئے۔ اگرکسی کا پاسپورٹ اس سے پہلے ختم ہو رہا ہے تو وہ فوری طورپراس کی تجدید کروا کرہی فارم بھریں، اس مقصد کے لیے جلد اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کی خاطرحج کمیٹی سے سفارشی خط حاصل کیا جا سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



