Bharat Express

Jammu And Kashmir: کھلاڑیوں کی کارکردگی کو نکھار رہی ہیں حکومت کی نئی پہل اور پالیسیاں

حکومت کی کوششوں کا سیدھا فائدہ یہاں کے کھلاڑیوں کو ملا ہے، جن کے سبب ان کے کیریئر کو رفتارملی ہے۔

جموں وکشمیر کے نوجوان کرکٹر عمران ملک۔ (Photo- IndianPremierLeague (@IPL)/Twitter)

جموں وکشمیر میں حکومت کی نئی پالیسی اور پہل سے مرکزکے زیرانتظام ریاست کھلاڑیوں کی راہیں آسان ہوئی ہیں۔ حکومت کی اس پہل کے بعد مختلف شعبوں میں کھلاڑیون کو عمدہ کارکردگی پیش کرنے اور قومی وبین الاقوامی سطح پر چھا جانے کے لئے ترغیب دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے نے کھلاڑیوں کی قسمت بدل دی ہے۔ حال ہی میں جموں وکشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں نے ماسکو وشواسٹارس چمپئن شپ کا خطاب برقرار رکھا اور اس سال کے آخر میں چین میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے لئے ممکنہ شارٹ لسٹ ہونے میں مدد کی۔

سوریہ بھانو پرتاپ سنگھ اورابھیشیک جموال نے 60 اور 56 کلو گرام کٹیگری میں گولڈ اپنے نام کیا جبکہ جیوا منہاس نے 39 کلو گرام سب کٹیگری میں گولڈ اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ امن سنگھ اور پریانشو نے سلور اور برانز اپنے نام کیا۔

دوسری طرف، اس سال کھیلے جا رہے آئی پی ایل کے سیزن میں کرکٹرعبدالصمد نے آخری گیند پر چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو میچ جتا دیا اور حیدرآباد کو آئی پی ایل کے فائنل-4 میں جانے کی امیدوں کو زندہ رکھا۔

وہیں جموں کے 22 سالہ تیز گیند باز عمران ملک نے اپنی تیز رفتارگیندوں سے مخالفین کو حیران کردیا ہے۔ عمران ملک نے آئی پی ایل میں 150 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند ڈالی اوراس کے بعد ان کی کارکردگی کی بنیاد پراس تیز گیند باز کو ٹیم انڈیا میں بھی جگہ ملی۔ رپورٹ کے مطابق، سال 2019 کے بعد حکومت نے جموں وکشمیر میں کھلاڑیوں کے لئے ایک موافق حالات تیار کیا ہے۔ کل ملاکر کہیں تو حکومت کی کوششوں کا سیدھا فائدہ یہاں کے کھلاڑیوں کو ملا ہے، جس کے سبب ان کے کیریئرکو رفتار ملی ہے۔