Bharat Express DD Free Dish

Gold-Silver Prices Rise Again: عالمی بے یقینی کے باعث سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، چاندی پہنچ گئی 2.60 لاکھ روپے کے پار

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جمعہ کے روز ان کی قیمتوں میں 0.81 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔

ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر سونے کے 5 جون 2026 کے کنٹریکٹ کی شروعات گزشتہ بند قیمت 1,52,261 روپے کے مقابلے میں 411 روپے اضافے کے ساتھ 1,52,672 روپے پر ہوئی۔صبح 9:43 بجے تک سونا 471 روپے یا 0.31 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 1,52,732 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔اب تک کی ٹریڈنگ میں سونے نے 1,52,672 روپے کی کم ترین اور 1,53,103 روپے کی بلند ترین سطح کو چھوا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ

چاندی کے 3 جولائی 2026 کے کنٹریکٹ کی شروعات گزشتہ بند قیمت 2,58,540 روپے کے مقابلے میں 1,445 روپے اضافے کے ساتھ 2,59,999 روپے پر ہوئی۔خبر لکھے جانے تک چاندی 2,118 روپے یا 0.82 فیصد کی تیزی کے ساتھ 2,60,658 روپے پر پہنچ گئی تھی۔اب تک کی ٹریڈنگ میں چاندی کی کم ترین سطح 2,59,999 روپے جبکہ بلند ترین سطح 2,61,811 روپے رہی۔

بین الاقوامی بازاروں میں بھی سونے اور چاندی میں تیزی

بین الاقوامی بازاروں میں بھی سونے اور چاندی میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کومیکس (COMEX) پر سونا 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 4,725 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی 0.17 فیصد مضبوطی کے ساتھ 80.30 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اس اضافے کی کیا ہے بڑی وجہ؟

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اس اضافے کی بڑی وجہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا ہے، جس کے نتیجے میں سونے اور چاندی کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔اگرچہ امن کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی کسی عارضی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتے تناؤ کے اثرات بھارتی شیئر بازار پر بھی دیکھنے کو ملے، جہاں بازار گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ اس دوران سینسیکس 212.58 پوائنٹس یا 0.27 فیصد کی کمی کے ساتھ 77,631.94 پر جبکہ نفٹی 93 پوائنٹس یا 0.38 فیصد گر کر 24,233.65 پر تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read