Bharat Express DD Free Dish

بی جے پی میں شامل ہوئے سابق آئی پی ایس پریم پرکاش کا مختار انصاری اور عتیق احمد سے متعلق بڑا دعویٰ

بی جے پی میں شامل ہونے والے آئی پی ایس پریم پرکاش نے مختار انصاری اور عتیق احمد پربڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے دعوے سے بی جے پی کو نیا موضوع ملنے کے آثارہیں۔

سابق آئی پی ایس افسر پریم پرکاش بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

بی جے پی میں شامل ہوئے سابق آئی پی ایس افسرپریم پرکاش نے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اورسابق رکن اسمبلی مختارانصاری سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ منگل کو ہی بی جے پی میں شامل ہوئے سابق آئی پی ایس پریم پرکاش نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مختارانصاری کولاتے وقت لوگوں کوخدشہ تھا کہ گاڑی پلٹے گی، لیکن ہم کبھی بھی اس کے حصہ دارنہیں بنے۔ میرا ماننا ہے کہ قانون کے مطابق ہی کام ہونا چاہئے۔

پریم پرکاش نے دعویٰ کیا کہ سماجوادی پارٹی حکومت میں عتیق احمد اورمختارانصاری کے گھرڈی ایم، ایس پی کے نام طے ہوتے تھے، میں نے مختارانصاری اورعتیق احمد دونوں پرکام کیا تھا۔ عتیق احمد کے قتل پرسابق افسرنے کہا کہ جنہوں نے جوکام کیا ہے، پھل ملے گا۔ جس نے گولی چلائی ہے، اس پرگولی چلتی ہے کبھی نہ کبھی۔ یہ بدمعاشوں کی لڑائی تھی۔ جومتاثرتھے، انہوں نےاپنا بدلاچکایا۔

 بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read