Ghulam Nabi Azad Meets Home Minister Amit Shah: جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر رہے غلام نبی آزاد نے آج (2 فروری) کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی ہے۔ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو جموں وکشمیر میں چل رہے اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کا معاملہ اٹھایا۔ غلام نبی آزاد نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ جموں وکشمیرمیں زمین بے دخلی کے موضوعات میں مرکزی وزیرامت شاہ سے ملاقات کی۔
غلام نبی آزاد نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کوعام لوگوں کے درمیان پھیلی بدامنی اورغیریقینی صورتحال کے بارے میں واقف کرایا۔ لوگوں کوان جائیدادوں کو خالی کرنے کے لئے مجبورکیا جا رہا ہے، جنہیں منظوری حاصل ہے۔ امت شاہ نے مجھے یقین دہانی کرائی کہ مکان بنانے والے چھوٹے زمین مالکان کو پریشان نہیں کیا جائے گا۔
Met union Home minister Amit Shah Ji regarding land eviction issues in J&K. Apprised him about the prevailing unrest & uncertainty among the common people who are forced to vacate the properties which are otherwise recognized by successive regimes. 1/2 pic.twitter.com/6shlFtQEbJ
— Ghulam Nabi Azad (@ghulamnazad) February 2, 2023
غلام نبی آزاد نے امت شاہ کو بتایا کہ گزشتہ کچھ دہائیوں سے چھوٹی چھوٹی زمینوں پر گھروں کی تعمیر کرنے والے بیشتر لوگ غیرمقیم (پرواسی) ہیں اور بیشترلوگ شدت پسندی کے شکار ہیں۔ حال ہی میں جموں ڈویژن کے مختلف اضلاع میں چل رہی تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران تقریباً 23,000 ہیکٹیئر ریاست اور ‘کچرائی’ زمین کو دوبارہ حاصل کیا گیا تھا۔
غلام نبی آزاد اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات سے کئی سوال پیدا ہو رہے ہیں۔ ریاست کی سیاست میں وہ فی الحال تنہا ہوتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ جموں وکشمیرکی دواہم مقامی سیاسی جماعتیں نیشنل کانفرنس (این سی) اورپیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کانگریس کے ساتھ نظرآرہی ہیں اورکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بھی فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی نے شرکت کی جبکہ غلام نبی آزاد کواس کے لئے دعوت بھی نہیں دی گئی تھی۔ غلام نبی آزاد کے حوالے سے سوشل میڈیا پرخبریں یہ بھی گردش کرتی رہتی ہیں کہ غلام نبی آزاد بی جے پی سے اتحاد کرسکتے ہیں تو وہیں کانگریس میں واپسی بھی خبریں آتی رہتی ہیں، جس کی بڑی وجہ ہے کہ کانگریس چھوڑ کران کے ساتھ گئے بیشتر لیڈران نے کانگریس میں واپسی کرلی ہے۔ اب کانگریس میں واپسی کا امکان کم نظرآتا ہے، لیکن اس درمیان وہ اپنی سیاسی زمین تلاش کرنے میں مصروف ہیں اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کا بھی سیاسی مطلب نکالا جا رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس