Bharat Express DD Free Dish

TMC Demands Probe Into Ashish Banerjee’s Death: آشیِش بنرجی کی موت پر ٹی ایم سی نے کیا جانچ کا مطالبہ، جانیے کس نے کیا کہا

مغربی بنگال کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر آشیِش بنرجی کی موت کے بعد سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ پارٹی دفتر میں ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی اور پولیس نے ایک مبینہ خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس ابتدائی طور پر اسے خودکشی کا معاملہ مان رہی ہے، تاہم موت کے حالات کی مکمل جانچ جاری ہے۔

ٹی ایم سی کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے آشیِش بنرجی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے حالات پر سنگین تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے آشیِش بنرجی کو ایک ایماندار اور وقف عوامی خدمت گار قرار دیا اور کہا کہ ان کے آخری نوٹ نے ان کے خلاف چلائی جانے والی مبینہ بدنامی کی مہم پر سوال کھڑے کیے ہیں۔

بی جے پی نے اٹھائے قتل کے امکان پر سوال

دوسری جانب بی جے پی کی جانب سے بھی معاملے کی غیر جانب دارانہ جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈرؤں نے سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ واقعی خودکشی تھی یا آشیِش بنرجی کو کسی قسم کا دباؤ یا دھمکی دی گئی تھی۔ مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری نے بھی ممکنہ دھمکی کے زاویے سے تحقیقات کرانے کی بات کہی ہے۔ پولیس سوسائڈ نوٹ، جائے وقوعہ اور پوسٹ مارٹم سمیت دیگر شواہد کی جانچ کر رہی ہے۔ آشیِش بنرجی پانچ مرتبہ ریمپورہاٹ سے رکن اسمبلی رہ چکے تھے اور مغربی بنگال اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے علاوہ ریاستی حکومت میں وزیر تعلیم اور وزیر زراعت کی ذمہ داریاں بھی سنبھال چکے تھے۔

سوسائڈ نوٹ میں چھلکا درد، ’غلط کام روک نہیں سکا‘

پولیس کے مطابق سوسائڈ نوٹ میں آشیِش بنرجی نے اپنی ذہنی کیفیت اور سیاسی زندگی سے متعلق کئی باتیں لکھی ہیں۔ نوٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے غلط کاموں کو ہمیشہ قبول نہیں کر پاتے تھے، لیکن ان کی مخالفت بھی نہیں کرسکے۔انہوں نے لکھا کہ انہوں نے پوری زندگی اپنے کام کے بدلے کبھی ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔ نوٹ میں انہوں نے اپنی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہ ٹھہراتے ہوئے سیاست میں آنے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔سوسائڈ نوٹ میں آشیِش بنرجی نے تاراپیٹھ-رام پورہاٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (TRDA) کے ریت ٹینڈر، پلان پاس کرنے اور این او سی سے متعلق معاملات میں کسی بھی طرح کی اپنی شمولیت سے انکار کیا ہے۔

ابھیشیک بنرجی نے ظاہر کیا گہرے دکھ کا اظہار

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے آشیِش بنرجی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آشیِش دا پوری زندگی ایک وقف استاد اور وفادار عوامی خدمت گار رہے۔ انہوں نے ایمانداری اور سادگی کے ساتھ اپنی پوری زندگی لوگوں کی خدمت میں گزاری۔ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ آشیِش بنرجی کے آخری نوٹ سے ان کے خلاف مخالفین کی جانب سے چلائے جانے والے مبینہ بدنامی کے مہم پر بھی سنگین سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔فی الحال پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ آشیِش بنرجی کی موت نے مغربی بنگال کی سیاست میں ایک بار پھر سیاسی تنازع کو جنم دے دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read