Bharat Express

Eknath Shinde will resign from CM Post: ایکناتھ شندے وزیراعلیٰ عہدے سے دیں گے استعفیٰ، نئے وزیراعلیٰ کے نام پر تعطل برقرار

مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں مہایوتی کی زبردست جیت تو ہوگئی ہے، لیکن ابھی تک نئے وزیراعلیٰ کے نام پر فیصلہ نہیں ہوپایا ہے۔

ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس کے درمیان 45 منٹ کی میٹنگ میں حکومت سازی کا راستہ صاف ہوگیا۔

ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ عہدے سے منگل (26 نومبر) کو استعفیٰ دیں گے۔ ذرائع نے اس بات کی جانکاری دی۔ ان کے استعفیٰ کے بعد ہی نئی حکومت بننے کی قواعد شروع ہوگی۔ ضوابط کے تحت پہلے انہیں استعفیٰ دینا ہوگا۔ اس کے بعد ہی کوئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرے گا۔ نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس پر ابھی تک تعطل برقرار ہے۔

بی جے پی حامیوں کی پہلی پسند ہیں دیویندرفڑنویس

بی جے پی کے لیڈران چاہتے ہں کہ اس باردیویندرفڑنویس کوریاست کے وزیراعلیٰ کی کرسی پربٹھایا جائے۔ پارٹی لیڈران اورحامیوں کی دلیل ہے کہ ریاست میں سب سے زیادہ سیٹوں پر بی جے پی فاتح ہوئی ہے اور ایسے میں وزیراعلیٰ کی کرسی پران کا حق بنتا ہے۔

شیوسینا چاہتی ہے کہ ایکناتھ شندے بنیں وزیراعلیٰ

دوسری طرف شیوسینا کا کہنا ہے کہ بہارجیسا فارمولہ مہاراشٹرمیں نافذ ہونا چاہئے۔ بہارمیں جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کی بی جے پی سے کم سیٹیں ہیں، پھریہاں نتیش کماروزیراعلیٰ کی کرسی پرقابض ہیں۔ وہیں دیویندر فڑنویس، ایکناتھ شندے اوراجیت پوارآج رات تک دہلی پہنچیں گے۔ یہاں وہ ایک میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ بعد میں تینوں لیڈران کی بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا اوروزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ اسی ملاقات میں وزیراعلیٰ عہدے پر حتمی فیصلہ ہونے کی امید ہے۔

اجیت پوار کا کیا ہے موقف؟

وہیں، مہایوتی کے اتحادی اجیت پوار نے کہا ہے کہ ابھی تک وزیراعلیٰ عہدے سے متعلق کسی بھی فارمولے پر بحث نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں پارٹیوں کے لیڈران ساتھ بیٹھیں گے اور پھر اس پر آخری فیصلہ لیا جائے گا۔ اجیت پوار بھلے ہی میٹنگ کے بعد فیصلے کی بات کررہے ہوں، لیکن ان کی پارٹی کے لیڈرن بیان دینے میں پیچھے نہیں ہیں۔ این سی پی کے لیڈر چھگن بھجبل نے کہا کہ اگر بہار والے فارمولے سے ایکناتھ شندے کو وزیراعلیٰ بننا چاہئے تو اجیت پوار کیوں نہیں ہوسکتے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read