Bharat Express

Sanjay Dutt on Election 2024: کیا بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے ہیں سنجے دت؟ اداکار نے خود کردیا انکشاف

بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ الیکشن لڑیں گے۔ اس بارے میں انہوں نے خود انکشاف کیا ہے۔

سنجے دت نے سیاست میں آنے سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

Sanjay Dutt on Lok Sabha Elections 2024: بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے واضح کیا ہے کہ وہ سیاست میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔ کئی میڈیا رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ لوک سبھا الیکشن لڑسکتے ہیں، اداکار نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے اورانہوں نے اپنے مداحوں اور فالورس سے سوشل میڈیا پر چل رہی افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ اپنے آفیشیل ایکس اکاونٹ پراداکار نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

سنجے دت نے دیا جواب؟

سنجے دت نے کہا کہ میں اپنے سیاست میں شامل ہونے کی سبھی افواہوں سے پردہ اٹھانا چاہتا ہوں۔ میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں یا الیکشن نہیں لڑ رہا ہوں۔ اگر میں سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرتا ہوں تو میں اس کا اعلان کرنے والا پہلا شخص ہوجاوں گا۔ برائے مہربانی ابھی تک میرے بارے میں خبروں میں جو چل رہا ہے، اس پراعتماد کرنے سے بچیں۔

آپ کو بتادیں کہ سنجے دت کی بہن پریا دت سیاست سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک سماجی کارکن ہیں اوراپنی روایتی خاندانی پس منظرکی وجہ سے سیاست سے وابستہ رہی ہیں۔ پریا دت آنجہانی بالی ووڈ اداکاراورسیاستدان سنیل دت اورنرگس دت کی بیٹی ہیں۔ ابھی چند روزقبل بالی ووڈ اداکارگووندا نے سیاست میں قدم رکھا ہے۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے گووندا نے شیوسینا کے ایکناتھ شندے گروپ کا دامن تھاما ہے۔

بھارت ایکسپریس۔