Bharat Express DD Free Dish

Dr Syed Mubeen Zahra nominated member of Rampur Raza Library: مشہور ماہر تاریخ ڈاکٹر سید مبین زہرا رامپور رضا لائبریری کی اشاعتی مشاورتی کمیٹی کی رکن نامزد

رامپوررضا لائبریری اینڈ میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹرپشکر مشرا نے خط میں کہا کہ ڈاکٹر سید مبین زہرا کی شاندار علمی حیثیت، وسیع تجربہ اورگہری تعلیمی بصیرت سے رامپور رضا لائبریری بلا شبہ بے حد مستفید ہوگی۔ ان کی دور اندیشی اور مہارت لائبریری کی اشاعتی سرگرمیوں میں اہم رہنمائی فراہم کرے گی۔

مشہور ماہر تاریخ ڈاکٹر سید مبین زہرا کو رامپور رضا لائبریری کی اشاعتی مشاورتی کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا۔

دہلی یونیورسٹی کے آتما رام سناتن دھرم کالج کے شعبۂ تاریخ کی ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرسید مبین زہرا کواترپردیش کی اٹھارہویں صدی کی عالمی شہرت یافتہ رامپوررضا لائبریری کی اشاعتی مشاورتی کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ رامپوررضا لائبریری کی صدر، اترپردیش کی معززگورنرکی صدارت میں منعقدہ رامپوررضا لائبریری بورڈ کی 53ویں میٹنگ میں ڈاکٹرسید مبین زہرا کواشاعتی مشاورتی کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا۔ رامپوررضا لائبریری اینڈ میوزیم کے ڈائریکٹرڈاکٹرپشکرمشرا نے ڈاکٹرسید مبین زہرا کوایک خط کے ذریعہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے- ڈاکٹرپشکرمشرا نے خط میں کہا کہ ڈاکٹرسید مبین زہرا کی شاندارعلمی حیثیت، وسیع تجربہ اورگہری تعلیمی بصیرت سے رامپوررضا لائبریری بلا شبہ بے حد مستفید ہوگی۔ ان کی دوراندیشی اورمہارت لائبریری کی اشاعتی سرگرمیوں میں اہم رہنمائی فراہم کرے گی۔

ان کی موجودگی خاص طورپرتحقیقی متن کی تدوین واشاعت، نایاب مخطوطات کی اشاعت، دوبارہ طباعت، ترجمہ، انتخاب اورعلمی مواد کے میعارکویقینی بنانے میں اہم رہنمائی ادا کرے گی۔ ڈاکٹرپُشکرمشرا نے اپنے خط میں لکھا کہ انہیں امید ہے کہ ڈاکٹرسید مبین زہرا اشاعتی مشاورتی کمیٹی کی رکن کے طوراپنے قیمتی تجربات اورتجاویزسے رامپوررضا لائبریری کی اشاعتی منصوبہ بندی کونئی سمت دیتے ہوئے اس کی تعلیمی شہرت اورعلمی دولت کے وسیع ترپھیلاؤمیں اہم کردارادا کریں گی۔ ڈاکٹرپُشکرمشرا نے انہیں کامیاب متاثرکن اورقابل فخردورِکارکے لئے بھی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

ہندوستانی اسلامی ثقافتی ورثے کا ذخیرہ ہے رام پوررضا لائبریری اورمیوزیم 

واضح رہے کہ رام پوررضا لائبریری اورمیوزیم ہندوستانی اسلامی ثقافتی ورثے کا ذخیرہ ہے۔ اس میں مخطوطات، تاریخی دستاویزات، اسلامی خطاطی کے نمونے، مختصرپینٹنگز، فلکیاتی آلات اورعربی اورفارسی زبانوں میں نادرونایاب تصاویرکا ایک بہت ہی نایاب اورقیمتی سرمایہ موجود ہے۔ ڈاکٹرسید مبین زہرا ملک کی ایک معروف مورخ ہیں، جن کی درجنوں کتابیں مختلف یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ سطح کے طلباء کے نصاب کا حصہ ہیں۔ وہ ملک اوربیرون ملک کا سفرکرچکی ہیں اورخواتین کوبا اختیاربنانے کے حوالے سے بھی آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔

لاڈلی میڈیا ایوارڈ سے سرفراز کی جاچکی ہیں ڈاکٹرزہرا
انہیں دوبارلاڈلی میڈیا ایوارڈ سے بھی سرفرازکیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹرسید مبین زہرا حکومت ہند کے وزارت تعلیم کے اہم ادارے قومی کونسل براۓ فروغ اردوزبان کی مذہب وثقافت سے متعلق اہم کمیٹی کی بھی رکن ہیں۔ انہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلرنے ڈاکٹرکے آرنارائنن سینٹرفاردلت اینڈ مائنارٹیزاسٹڈیزکی سینٹرریسرچ کمیٹی میں بیرونی رکن کے طورپربھی نامزد کیا ہے۔ امید ہے کہ ڈاکٹرسید مبین زہرا کی اشاعتی مشاورتی کمیٹی کے رکن کے طورپرنامزدگی سے رام پوررضا لائبریری میں نئی توانائی آئے گی اورڈائریکٹرڈاکٹرپشکرمشرا کے جاری کردہ نئے اشاعتی منصوبوں کوتقویت پہنچے گی۔ سماجی اورتعلیمی شعبوں سے وابستہ شخصیات نے ڈاکٹرسید مبین زہرا کورام پوررضا لائبریری کی اشاعتی مشاورتی کمیٹی کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read