مہاراشٹر کی مہایوتی حکومت میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے حالیہ بیانات میں اس کے اشارے نظر آتے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو شندے اور وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے درمیان سرد جنگ کی صورتحال ہے۔ دریں اثنا، جمعہ کے روز، ایکناتھ شندے نے ایک بار پھر دو دن پہلے دیے گئے اپنے ‘ٹانگہ پلٹنے’ والے بیان کو دہرایاہے۔
جب صحافیوں نے شندے سے ان کے بیان پر سوال کیا تو انہوں نے کہاکہ میں یہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں، جنہوں نے مجھے ہلکے میں لیا ہے… میں ایک کارکن ہوں، ایک عام کارکن ہوں۔ لیکن میں بالا صاحب اور دیگھے صاحب کا کارکن ہوں۔ اس حیثیت سے مجھے قبول کرنا چاہیے۔ اور اس لیے جب مجھے ہلکے میں لیا گیا تو میں نے 2022 میں ٹانگہ پلٹ دیا۔ حکومت کو بدل دیا، اس لیے مجھے ہلکا نہ لیں، جو لوگ اس اشارے کو سمجھنا چاہتے ہیں وہ سمجھ لیں۔
واضح رہے کہ سا ل2022میں ایکناتھ شندے کا ٹانگہ پلٹنے کا مطلب ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی ایم وی اے حکومت کا خاتمہ تھا۔ تب شندے کی قیادت میں شیوسینا (غیر منقسم) کے 40 سے زیادہ ایم ایل ایز نے ادھو ٹھاکرے کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے انتخابات میں مہاراشٹر کے عوام نے شیوسینا اور بی جے پی کے اتحاد کو مینڈیٹ دیا تھا، لیکن ادھو ٹھاکرے نے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی۔
باغی شیوسینا ایم ایل اے نے کہا کہ بی جے پی نظریاتی طور پر ان کے قریب ہے اور کانگریس اور این سی پی کا نظریہ بالکل مختلف ہے۔ اس کے بعد ان ایم ایل اے نے بی جے پی کی حمایت کی۔ نئی حکومت میں ایکناتھ شندے وزیر اعلیٰ اور دیویندر فڑنویس نائب وزیر اعلیٰ بنے۔ بعد میں اجیت پوار کی قیادت میں این سی پی میں بھی پھوٹ پڑ گئی۔ وہ پارٹی کے بیشتر ایم ایل ایز کے ساتھ بی جے پی اور شیوسینا حکومت میں شامل ہوئے۔ پچھلے سال کے اسمبلی انتخابات میں، بی جے پی، شیو سینا اور این سی پی کے اتحاد نے 288 میں سے 225 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور مہاراشٹر میں بھاری اکثریت کے ساتھ مہایوتی حکومت بنائی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
