ڈی کے شیوکمار نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے طورپرعہدہ اوررازداری کا حلف لے لیا۔ انہوں نے کرناٹک کے 25ویں وزیراعلیٰ کے طورپر حلف لیا ہے۔ اس سے پہلے ڈی کے شیوکمار نے اسٹیج پرایک ایک لیڈرسے ملاقات کی۔ انہوں نے راہل گاندھی، ملیکا ارجن کھڑگ اوردیگرلیڈران کا شال اورپھولوں سے استقبال کیا۔ اسٹیج پرسدارمیا بھی موجود رہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سدارمیا کے استعفیٰ کے بعد ڈی کے شیوکمارکو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
تین سال کے بعد کرناٹک میں پاورٹرانفسرہوا ہے۔ تین سال پہلے کانگریس کی جیت کے بعد سدارمیا کو وزیراعلیٰ اورڈی کے شیوکمارکو نائب وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ تین سال بعد سدارمیا نے استعفیٰ دیا اور ڈی کے شیوکمار کو وزیراعلیٰ بننے کا موقع دیا گیا۔ ڈی کے شیوکمارکے نئی کابینہ میں 13 نئے وزرا کو بھی حلف دلایا گیا۔ ان کی کابینہ میں جی پرمیشورکو نائب وزیراعلیٰ بنایا جائے گا۔ ڈی کے شیوکمار کی حلف برداری سے پہلے سدارمیا نے گلدستہ سے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پرکانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے اورراہل گاندھی بھی موجود رہے۔
#WATCH | Bengaluru: Carrying a copy of the Constitution of India, DK Shivakumar takes oath as the Chief Minister of Karnataka.
(Video Source: Congress) pic.twitter.com/gYMsDu8hqL
— ANI (@ANI) June 3, 2026
ڈی کے شیوکمار کے وزیراعلیٰ کے طورپرحلف برداری تقریب کی شروعات ہوتے ہی مداح اورکانگریس کارکنان لوک بھون کی طرف امنڈنے لگی۔ اس کی وجہ سے اسمبلی کے آس پاس پوری طرح سے ٹریفک جام ہوگیا۔ ڈی کے شیوکمار نے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے سے پہلے اپنی ماں سے آشیرواد (دعائیں) لیں۔ بنگلورو کے سداشیونگر واقع اپنی رہائش گاہ پرماں گورامّا کے پیرچھوئے اوران کا آشیرواد لیا۔
#WATCH | Karnataka CM-designate DK Shivakumar and Siddaramaiah on the stage at Lok Bhavan in Bengaluru, moments ahead of a new leadership in the state. pic.twitter.com/b4Fq17lKbQ
— ANI (@ANI) June 3, 2026
حلف برداری تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت
ڈی کے شیوکمار کے وزیراعلیٰ کے طورپرحلف برداری تقریب میں کئی اہم شخصیات موجود رہیں۔ پارٹی صدرملیکا ارجن کھڑگے، رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، سابق وزیراعلیٰ سدارمیا، کیرلا کے وزیراعلیٰ ڈی ستیشن، ہری پرساد، محمد اظہرالدین، راجیو شکلا، فلمی ستارے اور ڈی کے شیوکمار کی فیملی کے دیگراراکین بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔ خاص بات یہ ہے کہ بی جے پی سے معطل رکن اسمبلی شیورام ہیبراور ایس ٹی سوم شیکھربھی موجود رہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



