آئی پی ایس ایس بی کے سنگھ کو دہلی کا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے۔
نئی دہلی: سینئرآئی پی ایس ایس بی کے سنگھ کودہلی پولیس کمشنرکا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ دہلی یوٹی کیڈرکے ایس بی کے سنگھ 1988 بیچ کے آئی پی ایس افسرہیں۔ فی الحال وہ ہوم گارڈ کے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) ہیں۔ ان کے ریٹائرمنٹ میں صرف 6 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ ایس بی کے سنگھ آئی پی ایس سنجے اروڑہ کی جگہ لے رہے ہیں۔ اروڑہ کی میعاد آج (31 جولائی، جمعرات) ختم ہورہی ہے۔
ایس بی کے سنگھ میزورم اوراروناچل پردیش کے ڈی جی پی رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ دہلی پولیس میں کئی بڑے عہدوں پرفائزرہے ہیں۔ وہ اسپیشل سی پی ٹیک اورپی آئی اسپیشل سی پی لاء اینڈ آرڈر، اسپیشل سی پی انٹیلی جنس، جوائنٹ سی پی کرائم، ایڈیشنل سی پی ای ڈبلیو رہ چکے ہیں۔

وزارت داخلہ نے کیا کہا؟
وزارت داخلہ نے حکم میں کہا کہ مجازاتھارٹی کی منظوری سے آئی پی ایس (اے جی ایم یوٹی 1988) ایس بی کے سنگھ کو 01.08.2025 سے اگلے احکامات تک دہلی پولیس کمشنر کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ وہ اس وقت ڈائریکٹرجنرل، ہوم گارڈز، دہلی کے طور پر تعینات ہیں۔ ایس بی کے سنگھ کے علاوہ دہلی پولیس کمشنرکی دوڑمیں شامل دیگرامیدواروں میں 1991 بیچ کے گیانیندرپرتاپ سنگھ (جی پی سنگھ)، 1990 بیچ کے شتروجیت کپور، 1992 بیچ کے ستیش گولچہ اور1993 بیچ کے پراویررنجن ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ حکومت دہلی پولیس کا باس کس کو بناتی ہے۔
سنجے اروڑہ کے لیے الوداعی تقریب
نئی پولیس لائن کے پریڈ گراؤنڈ میں جمعرات کی صبح سبکدوش ہونے والے دہلی پولیس کمشنرسنجے اروڑہ کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ الوداعی تقریب پریڈ ایک روایتی الوداعی تقریب ہے، جوسبکدوش ہونے والے کمشنروں کودی جاتی ہے۔ رسمی پریڈ کے علاوہ کمشنر کی ایک تقریربھی ہوتی ہے، جس کے بعد علامتی طورپرچارج سونپ دیا جاتا ہے۔ تمل ناڈوکیڈرکے آئی پی ایس افسرسنجے اروڑہ نے دہلی پولیس کا کمشنربننے سے پہلے تمل ناڈو، انڈو-تبتی بارڈرپولیس اورسینٹرل آرمڈ پولیس فورسزمیں کئی اہم عہدوں پرکام کیا۔ انہوں نے یکم اگست 2022 کوراکیش استھانہ کی جگہ دہلی پولیس کمشنرکا عہدہ سنبھالا۔ اس سے قبل دہلی حکومت کے محکمہ داخلہ نے جون میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سنجے اروڑہ 31 جولائی 2025 کوریٹائرہوجائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

