Bharat Express DD Free Dish

Delhi Waqf Board Scam Case: عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی مشکلات میں اضافہ، سی بی آئی معاملے میں الزام طے

دہلی وقف بورڈ بھرتی گھوٹالہ میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور10 دیگرملزمان کے خلاف سی بی آئی کیس میں الزامات طے کئے گئے ہیں۔ عدالت نے امانت اللہ خان پرمجرمانہ سازش اورانسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی ہے۔ ان پر وقف بورڈ کے چیئرمین رہتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی تقرریاں کرنے کا الزام ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ میں تقرریوں میں بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے میں، راؤزایونیو کورٹ نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور10 دیگرملزمان کے خلاف الزامات طے کئے ہیں۔ یہ معاملہ مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) نے درج کیا ہے۔ عدالت نے امانت اللہ خان کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 13 اورمجرمانہ سازش کے تحت الزامات طے کئے ہیں۔ تفتیشی  ایجنسی نے 31 اگست 2022 کوچارج شیٹ داخل کی تھی۔

قواعد کو نظراندازکرکے تقرریاں کرنے کا الزام

چارج شیٹ کے مطابق، امانت اللہ خان نے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور2016 سے 2021 کے درمیان قواعد کونظراندازکرتے ہوئے کئی غیرقانونی تقرریاں کیں۔ تفتیشی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان تقرریوں میں نہ توکوئی اشتہارجاری کیا گیا اورنہ ہی اہلیت کے معیارپرعمل کیا گیا۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں کل 11 لوگوں کو ملزم بنایا ہے، جن میں وقف بورڈ سے وابستہ ملازمین اوراستفادہ کنندگان بھی شامل ہیں۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھرتی کا یہ عمل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا، جس کی وجہ سے سرکاری عہدوں کا غلط استعمال ہوا۔

کیا ہے یہ پورا معاملہ؟

آپ کو بتا دیں کہ یہ معاملہ پہلی بار2016 میں سامنے آیا تھا اورتب سے اس کی تحقیقات جاری ہے۔ سی بی آئی نے اپنی جانچ میں پایا کہ امانت اللہ خان نے اپنے عہدے کا فائدہ اٹھایا اورقواعد کونظراندازکرتے ہوئے اپنے پسندیدہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا۔ فی الحال تمام ملزمان کے خلاف الزامات طے کرنے کے بعد اب اس کیس کی باقاعدہ سماعت شروع ہوگی۔

25 فروری 2025 کو عدالت نے دی ضمانت

دہلی، اترپردیش اورراجستھان میں پولیس نے چھاپہ ماری کی۔ امانت اللہ خان نے دہلی پولیس کمشنرکوخط لکھ کردعویٰ کیا کہ وہ اپنی اسمبلی میں ہی ہیں اورانہیں جھوٹے معاملوں میں پھنسایا جا رہا ہے۔ 13 فروری، 2025 کوراؤزایوینیوکورٹ نے امانت اللہ خان کو 24 فروری تک گرفتاری سے عبوری راحت دی اور جانچ میں تاون کرنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد امانت اللہ خان جامعہ نگرتھانہ پہنچے، جہاں ان سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ ہوئی۔ 25 فروری 2025 کوعدالت نے انہیں 25,000  روپئے کی ضمانت بانڈ پرعبوری ضمانت دے دی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read