Bharat Express DD Free Dish

Delhi Air Quality Index: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی ے لوگوں کا گھٹ رہا ہے دم، اے کیو آئی 342 سے تجاوز

غازی آباد کے لونی علاقے میں اے کیو آئی 342، وسندھرا میں 329 اور اندرا پورم میں 326 رہا۔ نوئیڈا کے سیکٹر 125 میں اے کیو آئی 310، سیکٹر 1 میں 289 اور سیکٹر 116 میں 282 ریکارڈ کیا گیا۔ اگرچہ چند علاقوں میں ہوا کا معیار خراب زمرے میں رہا، مگر بیشتر علاقے انتہائی خراب کی سطح پر برقرار ہیں۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں فروری کے پہلے ہفتے کے ساتھ ہی موسم کا مزاج بدلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ سردی کا اثر آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ و کم سے کم درجۂ حرارت میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ یہ تبدیلی دہلی، نوئیڈا، غازی آباد سمیت پورے این سی آر میں محسوس کی جا رہی ہے۔ دن کے وقت تیز دھوپ کے باعث اب گرمی کا احساس ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں درجۂ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا، تاہم اس کے ساتھ ہی فضائی آلودگی کو لے کر عوام کی تشویش بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

ان دنوں اے کیو آئی کی صورتحال

درجۂ حرارت میں اضافے کے ساتھ این سی آر میں ہوا کا معیار مسلسل خراب ہو رہا ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے تجاوز کر چکا ہے، جو انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔ آنند وہار میں اے کیو آئی 327، اشوک وہار میں 315، باوانا میں 307، آر کے پورم میں 309، روہنی میں 317، وزیر پور میں 319 اور وویک وہار میں 343 ریکارڈ کیا گیا۔ پوسہ علاقے میں ڈی پی سی سی اسٹیشن پر اے کیو آئی 332 جب کہ آئی ایم ڈی اسٹیشن پر 219 درج کیا گیا

غازی آباد کے لونی علاقے میں اے کیو آئی 342، وسندھرا میں 329 اور اندرا پورم میں 326 رہا۔ نوئیڈا کے سیکٹر 125 میں اے کیو آئی 310، سیکٹر 1 میں 289 اور سیکٹر 116 میں 282 ریکارڈ کیا گیا۔ اگرچہ چند علاقوں میں ہوا کا معیار خراب زمرے میں رہا، مگر بیشتر علاقے انتہائی خراب کی سطح پر برقرار ہیں۔

درجۂ حرارت اور کہرے کی صورتحال

محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی کے مطابق 5 فروری سے 10 فروری تک این سی آر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور صبح کے وقت کہرے کی صورتحال برقرار رہے گی۔ 5 فروری کو زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 22 ڈگری اور کم سے کم 8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ 6 اور 7 فروری کو کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 11 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی پیش گوئی ہے۔ جبکہ 8، 9 اور 10 فروری کو زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 23 سے 24 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔

اس دوران نمی کی سطح 90 سے 100 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث صبح کے وقت ہلکا اور درمیانہ کہرا دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ فی الحال محکمہ موسمیات نے کسی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اس سال ال نینو کے اثرات رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے آنے والے وقت میں شدید گرمی اور معمول سے کم بارش ہو سکتی ہے۔

جزوی بہتری کے باوجود آگے خدشات

اگرچہ حالیہ دنوں میں دہلی کی ہوا کے معیار میں معمولی بہتری بھی دیکھی گئی ہے۔ شہر کا 24 گھنٹوں کا اوسط اے کیو آئی گزشتہ دن کی انتہائی خراب سطح 339 سے کم ہو کر 241 پر آ گیا، جس سے یہ خراب زمرے میں شامل ہوا۔ 5 فروری کو دن کے وقت درجۂ حرارت بھی زیادہ رہا اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت تقریباً 24 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے سمیر ایپ کے مطابق شام کے وقت متعدد اسٹیشنوں پر ہوا کا معیار خراب، چند پر انتہائی خراب اور کچھ پر درمیانی درجے میں رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے درجۂ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا، فضائی آلودگی کے دوبارہ بڑھنے کے امکانات بھی برقرار رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read