Weather Today: دہلی این سی آر میں ستانے لگی گرمی، دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک، اتر پردیش – بہار میں چھائی دھند اور کہرے کی چادر
دہلی میں مسلسل دوسرے دن موسم گرم رہا اور اس سیزن کا اب تک کا سب سے زیادہ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت اٹھائیس اعشاریہ چھ ڈگری تک پہنچ گیا جو معمول سے کہیں زیادہ ہے۔ دن میں تیز دھوپ نکل رہی ہے
Delhi Air Quality Index: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی ے لوگوں کا گھٹ رہا ہے دم، اے کیو آئی 342 سے تجاوز
غازی آباد کے لونی علاقے میں اے کیو آئی 342، وسندھرا میں 329 اور اندرا پورم میں 326 رہا۔ نوئیڈا کے سیکٹر 125 میں اے کیو آئی 310، سیکٹر 1 میں 289 اور سیکٹر 116 میں 282 ریکارڈ کیا گیا۔ اگرچہ چند علاقوں میں ہوا کا معیار خراب زمرے میں رہا، مگر بیشتر علاقے انتہائی خراب کی سطح پر برقرار ہیں۔
Today Weather Update: دہلی -این سی آر میں سردی اور گھنے کہرے کی چھائی چادر، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ برقرار ،آئی ایم ڈی کا یلو الرٹ جاری
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دہلی این سی آر میں ہونے والی تیز بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ صبح کے وقت کئی علاقوں میں گھنا کہرا چھایا رہا، جبکہ دن بھر برفیلی ہواؤں نے سردی کی شدت کو برقرار رکھا۔
Delhi air quality worsens: دہلی –این سی آر میں زہریلی دھند شدید کہرے کی چھائی چادر، فضائی آلودگی میں خطرناک حدتک اضافہ، اے کیو آئی 328 تجاوز
سی پی سی بی کے مطابق اے کیو آئی کی درجہ بندی کے تحت 0 سے 50 تک کی سطح کو اچھا، 51 سے 100 تک تسلی بخش، 101 سے 200 تک درمیانہ، 201 سے 300 تک خراب، 301 سے 400 تک بہت خراب اور 401 سے 500 تک سنگین مانا جاتا ہے۔
Today’s Weather Update: شمالی ہندمیں بدلا موسم کا مزاج، کہیں گھنا کہرا، کہیں برفباری، آئی ایم ڈی کا الرٹ جاری
دہلی اور این سی آر میں سرد لہر کا اثر نمایاں ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سیلسیس کے آس پاس برقرار ہے۔ گھنے کہرے کے باعث سڑک، ریل اور ہوائی ٹریفک متاثر ہو رہی ہے، جب کہ فضائی آلودگی کی سطح بھی بڑھ کر درمیانے سے خراب درجے میں پہنچ گئی ہے۔
Delhi-NCR Weather Update: یوم جمہوریہ پر دہلی میں سردی کی شدت برقرار، 27 جنوری کو بارش اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات نے جاری کیا یلو الرٹ
دہلی میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس 228 ریکارڈ کیا گیا، جو اب بھی خراب درجے میں شمار ہوتا ہے، تاہم گزشتہ چند دنوں کے مقابلے میں صورتحال میں معمولی بہتری دیکھی گئی ہے۔ سرد اور تیز ہواؤں کے باعث آلودگی کے ذرات کسی حد تک بکھر گئے ہیں،
India Weather Forecast: دہلی۔این سی آر میں بارش اور تیز ہواؤں سے بدلا موسم کا مزاج، شمالی ہندوستان میں سردی کی لہر جاری
آئی ایم ڈی نے بتایا ہے کہ مغربی ہمالیائی خطے میں 24 اور 25 جنوری کو برفباری کی سرگرمیاں کم ہو کرہلکی بارش میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ 27 جنوری سے شمال مغربی بھارت میں بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے سردی میں اضافہ، اے کیوآئی میں معمولی بہتری
23 جنوری کی صبح دہلی میں بارش کے ساتھ ہوئی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں بارش کا الرٹ جاری ہے۔ آج دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت سترہ ڈگری سیلسیس، جب کہ کم سے کم درجۂ حرارت پانچ ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
Weather Forecast: دہلی–این سی آر میں دھند اور کہرے کی چھائی چادر،آلودہ فضا میں سانس لینا مشکل، شمالی بھارت کے موسم نے ایک بار پھر لی کروٹ
۔ پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے کچھ حصوں میں صبح کے وقت گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے، جس سے سڑکوں پر آمد و رفت متاثر ہو سکتی ہے۔ تاہم اگلے دو دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کے اضافے کی توقع ہے، جس سے رات کی شدید سردی سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔
Weather Forecast: دہلی- این سی آر میں شدید سردی کی پیش گوئی، زہریلی ہوا میں سانس لینامشکل،یوپی میں گھنے کہرے کا الرٹ
محکمہ موسمیات نے دہلی کے کئی حصوں میں سرد لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق صفدرجنگ کے مرکزی موسمی اسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا،





