Bharat Express DD Free Dish

MCD Mayor Election 2024: عام آدمی پارٹی نے مہیش کھینچی کو بنایا میئر کا امیدوار، ڈپٹی میئر الیکشن کے لئے کسے دیا موقع؟

لوک سبھا الیکشن سے پہلے میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے الیکشن ہونے والا ہے۔ اس کے لئے عام آدمی پارٹی نے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ میئرالیکشن کانگریس کے ساتھ مل کرلڑیں گے۔

عام آدمی پارٹی نے دہلی میئر اور ڈپٹی میئر امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔

MCD Mayor Election 2024: عام آدمی پارٹی نے دہلی میں میئراور ڈپٹی میئرکے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی مہیش کمارکھینچی کو میئرکے لئے اوررویندربھاردواج کو ڈپٹی میئر کے لئے امیدواربنایا ہے۔ مہیش کھینچی دیونگر وارڈ (84) سے کونسلرہیں۔ وہیں رویندر بھاردواج امن وہار (14) سے کونسلرہیں۔ دونوں ہی امیدوارآج ہی نامزدگی داخل کریں گے۔ بی جے پی نے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی نے کیا کہا؟

عام آدمی پارٹی کے لیڈرگوپال رائے نے کہا کہ دہلی میں اروند کیجریوال اورعام آدمی پارٹی کے ادے کے بعد کام کی سیاست شروع ہوئی۔ دوسری طرف بی جے پی کی منفی سیاست سے لوگ دورہوتے گئے۔  دوسری باراسمبلی الیکشن ہارنے کے بعد سازش کرنا شروع کیا۔ انہوں نے کہا، ”آپ کو یاد ہوگا کہ ایم سی ڈی الیکشن مارچ میں ہونے تھے اوراس سے پہلے ہی ستیندر جین کوگرفتارکرلیا، لیکن تمام سازش کے بعد بھی بی جے پی کی وداعی ہوئی، جس کے بعد منیش سسودیا کو گرفتارکرلیا اوراب کیجریوال کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس جیل کا جواب ووٹ سے ضرور ملے گا۔”



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read