Urdu Conclave 2026

Delhi MCD Mayor Elections

ایم سی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1957 میں بڑے اصلاحی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ ان ترامیم کے تحت چھوٹی اور تکنیکی خلاف ورزیوں پر فوجداری مقدمات درج نہیں کیے جائیں گے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ویڈیو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے''دلت کے بیٹے کا حق مارکر ناچتے ہوئے بھاجپائی۔''

لوک سبھا الیکشن سے پہلے میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے الیکشن ہونے والا ہے۔ اس کے لئے عام آدمی پارٹی نے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ میئرالیکشن کانگریس کے ساتھ مل کرلڑیں گے۔

میئر نے ان کے مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے دوران موبائل فون کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم، بی جے پی کونسلروں نے مزید مطالبہ کیا کہ موبائل فون ووٹنگ، جس کی پہلے اجازت دی گئی تھی، کو منسوخ کیا جائے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ گوتم گمبھیر اور رمیش ودھوری نے بھی اپنا ووٹ ڈالا ہے، لیکن بی جے پی ایم پی منوج تیواری ابھی تک ووٹنگ کے لیے ایم سی ڈی سیوک سینٹر نہیں پہنچے ہیں۔