Bharat Express DD Free Dish

Nine deaths in the country due to Covid infection: ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن سے 9 لوگوں کی گئی جان، مہاراشٹر میں 4 اور کیرالہ میں 3 کی ہوئی موت

انفیکشن کے نئے کیسز کے بعد، کیرالہ میں نئے ویرینٹ کے کل کیسز کی تعداد 2109 تک پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں 1,437 ایکٹیو کیسز ہیں، جبکہ مغربی بنگال میں 747، دہلی میں 672، مہاراشٹر میں 613، کرناٹک میں 527، اتر پردیش میں 248 اور تمل ناڈو میں 232 ایکٹیو کیسز ہیں۔ راجستھان میں 180 اور آندھرا پردیش میں 102 کیسز شامل ہیں۔

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن سے 9 لوگوں کی گئی جان

نئی دہلی: بھارت میں کووڈ-19 کی نئے ویرینٹ نے اپنا خطرناک روپ دکھانا شروع کر دی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے مسلسل اموات ہو رہی ہیں۔ ہفتے کے روز، صرف ایک دن میں نئے ویرینٹ کی وجہ سے ہندوستان میں 9 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ مہاراشٹر میں 4 اور کیرالہ میں 3 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

24 گھنٹوں میں انفیکشن سے 9 لوگوں کی موت

مرکزی وزارت صحت نے ہفتہ کی صبح 8 بجے نئے اعداد و شمار جاری کئے۔ وزارت صحت نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی وجہ سے 9 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں مرنے والوں میں ذیابیطس کا ایک 79 سالہ مریض، ایک 85 سالہ بوڑھا آدمی جس کو گردے کی تکلیف تھی، اور 55 اور 34 سال کی عمر کے دو دیگر متاثرہ افراد شامل ہیں۔ یہ سبھی پہلے سے ہی خراب صحت کا شکار تھے۔ راجستھان میں 70 سالہ خاتون کی انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی، جبکہ تامل ناڈو میں ایک 73 سالہ شخص جو پہلے ہی کئی بیماریوں میں مبتلا تھا، کی موت ہوگئی۔

24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 269 نئے کیسز ملے

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے 269 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سب سے زیادہ 132 کیس کرناٹک میں درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات میں 79 لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں 54، مدھیہ پردیش میں 20، تمل ناڈو میں 12، سکم میں 11، ہریانہ میں 9، چھتیس گڑھ میں 8، راجستھان میں 7، آسام میں 6، بہار میں 5، منی پور میں 3، اڈیشہ، تریپورہ اور گوا میں دو دو، اور جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ میں ایک ایک کوویڈ کیس پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان میں کووڈ کے نئے ویرینٹ نے پکڑی رفتار، 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 269 نئے کیسز درج

کیرالہ میں نئے ویرینٹ کیسز کی تعداد 2109 ہوئی

انفیکشن کے نئے کیسز کے بعد، کیرالہ میں نئے ویرینٹ کے کل کیسز کی تعداد 2109 تک پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں 1,437 ایکٹیو کیسز ہیں، جبکہ مغربی بنگال میں 747، دہلی میں 672، مہاراشٹر میں 613، کرناٹک میں 527، اتر پردیش میں 248 اور تمل ناڈو میں 232 ایکٹیو کیسز ہیں۔ راجستھان میں 180 اور آندھرا پردیش میں 102 کیسز شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read