Bharat Express

Aurangzeb Image Issue: اورنگزیب تنازعہ کولہا پور سے لاتور تک پہونچا، پولیس نے ایک شخص کو کیا گرفتار

سوشل میڈیا پر مغل حکمراں اورنگزیب کی تصویر کو لے کر تنازعہ اب بھی جاری ہے، ریاست مہاراشٹر کے کولہا پور اوراحمد نگر سے اٹھا یہ تنازعہ اب لاتور تک پہونچ چکا ہے، سوشل میڈیا پراورنگزیب کی تصویر لگانے کے معاملہ پر لاتور میں تنازعہ پیدا ہوا، لاتور کے کِلاّری نامی گاؤں میں ایک نوجوان نے چند ایام قبل اورنگزیب کی تصویر اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگایا تھا، پولیس نے اس معاملہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے،مذکورہ علاقہ میں گشیدگی اب بھی جاری ہے۔

ہندو تنظیموں نے کیا اعتراض

لاتور میں ایک شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ اسٹیٹس پراورنگزیب کی تصویر لگائی تھی، جس پر اعتراض کرتے ہوئے ہندو تنظیموں نےاسے جذبات کو مجروح کرنے کے مماثل قرار دیا، تنازعہ یہاں تک بڑھ گیا کہ ہندو تنظیموں نے 15 جون کو اس کے خلاف بطور احتجاج دکانیں بند کروائیں، اس کے علاوہ ایک احتجاج بھی کیا گیا، وہیں موقع پر پہونچی پولیس نے ہندو تنظیموں کے ذمہ داران اور کارکنان سے بات چیت کر کے معاملہ کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

فڑنویس نے کہا کہ اورنگزیب کی اولاد

کولہا پور اور احمد نگر کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی دیوندر فڑنویس نے کہا کہ مہاراشٹر میں اچانک اورنگزیب کی اولادیں پیدا ہوئی ہیں، اسی وجہ سے معاشرہ میں بد امنی پھیل رہی ہے اور حا لات بھی کشیدہ ہیں، فڑنویس نے مزید کہا کہ ’’سوال یہ ہے کہ اورنگزیب کی اولادیں کہاں سے پیدا ہورہی ہیں’’۔

اویسی نے کہا ’’گوڈسے اور آپٹے کی اولاد کون’’؟

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دیوندر فڑنویس نے کہا کہ اورنگزیب کی اولاد کون، تو پھر آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کون کِس کی اولاد ہے، اویسی نے فڑنویس نے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کے آپ اتنے ایکسپرٹ ہیں، پھر گوڈسے کی اولاد کون ہیں؟اور آپٹے کی اولاد کون ہیں؟

بھارت ایکسپریس۔

Also Read