Urdu Conclave 2026

Shashi Tharoor On Emergency: ششی تھرور نے ایمرجنسی پر اٹھائے سوال، کہا- اس سے سبق لینا ضروری، سنجے گاندھی نے زبردستی کرائی نسبندی

کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے کہا کہ ایمرجنسی سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سنجے گاندھی کے ذریعہ چلائی گئی نسبندی مہم کو ‘ظلم کی مثال’ قرار دیا۔

رکن پارلیمنٹ ششی تھرور۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے 1975 میں لگی ایمرجنسی پر سوال اٹھائے ہیں۔ حال ہی میں ایک آرٹیکل میں انہوں نے اسے صرف ہندوستانی تاریخ کے سیاہ باب کے طور پر یاد نہیں کرکے، اس سے سبق لینے کی بات کہی۔ ملیالم زبان کے اخبار دیپیکا میں جمعرات کو شائع اپنے آرٹیکل میں ششی تھرور نے کہا کہ نظم وضبط کوبرقراررکھنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بعض اوقات ایسے ظلم میں بدل جاتے ہیں، جس کا کسی بھی طورپرجوازنہیں بن سکتا۔

نسبندی مہم منمانہ فیصلہ: ششی تھرور

50 سال پہلے، 25 جون 1975 کو اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے ملک میں ایمرجنسی لگائی تھی، جو 21 مارچ 1977 تک نافذ رہی۔ششی تھرورنے اپنے آرٹیکل میں اندرا گاندھی کے بیٹے سنجے گاندھی کے ذریعہ چلائے گئے زبردستی نسبندی مہم کو’ظلم کی مثال’ قرار دیا۔ انہوں نے لکھا، “غریب دیہی علاقوں میں ہدف پورا کرنے کے لئے تشدد اور دباؤ کا سہارا لیا گیا۔ نئی دہلی جیسے شہروں میں بے رحمی سے جھگیاں توڑی گئیں۔ ہزاروں لوگ بے گھرہوگئے اوران کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔” ششی تھرور کے مطابق، یہ مہم منمانہ اور ظالمانہ فیصلہ تھا، جس نے لوگوں کی زندگی پر گہرا منفی اثرڈالا۔

جمہوریت کو ہلکے میں نہیں لینے کا مشورہ

ششی تھرور نے اپنے آرٹیکل میں جمہوریت کوہلکے میں نہیں لینے کی بات پرزوردیا۔ انہوں نے اسے ایک ‘بیش قیمتی وراثت’ بتایا، جسے مسلسل محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے وارننگ دی کہ اقتدارکو مرکوزکرنے، اختلاف رائے کودبانے اورآئین کی خلاف ورزی پرعدم اطمینان کئی شکلوں میں دوبارہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثرایسے اقدامات کو قومی مفاد یا استحکام کے نام پرجائزقراردیا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے ایمرجنسی ایک انتباہ کے طورپرکھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے محافظوں کوہمیشہ چوکنا رہنا چاہئے تاکہ دوبارہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں۔ قابل ذکرہے کہ ششی تھرورکا یہ مضمون ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہونے کے بعد آیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read