Bharat Express DD Free Dish

Congress Strategy for Monsoon Session: کانگریس کی میٹنگ میں نہیں پہنچے ششی تھرور، پارٹی کو خط لکھ کر بتائی وجہ

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 21 جولائی سے 21 اگست تک چلے گا۔ جو پہلے سے طے وقت سے ایک ہفتے زیادہ ہے۔ پہلے یہ سیشن 12 اگست کو ختم ہونا تھا۔ مگر، اسے ایک ہفتے کے لئے بڑھایا گیا ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: مانسون اجلاس کے لیے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے منگل کوکانگریس کی ایک بڑی میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈرسونیا گاندھی نے بلائی تھی۔ گوروگوگوئی، مانیکم ٹیگوراورششی تھرورنے اس میں شرکت نہیں کی۔ تینوں لیڈران نے ہائی کمان کومختلف وجوہات بتائی ہیں۔ ششی تھرورنے ایک خط بھیجا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ وہ گھریلوکاموں میں مصروف ہیں۔ اس لئے وہ میٹنگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ششی تھروراورکانگریس کے درمیان حالیہ تنازعہ سب کے سامنے ہے، اس لئے ششی تھرورکی میٹنگ سے غیرحاضری پرسوالات اٹھنا فطری ہے۔

کانگریس لیڈرگوروگوگوئی نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ آسام کانگریس کے صدرکی حیثیت سے ان کے پروگرام طے ہیں، اس لئے وہ شرکت نہیں کرسکیں گے۔ لوک سبھا میں پارٹی کے وہپ نے میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کے لئے اپنی پہلے سے طے شدہ مصروفیات کا بھی حوالہ دیا۔ یہ میٹنگ پارٹی پارلیمانی پارٹی کی لیڈرسونیا کی قیادت میں 10 جن پتھ پرہوئی۔ راہل گاندھی، پارٹی صدرملیکا ارجن کھڑگے، کے سی وینوگوپال، کماری شیلجا، منیش تیواری اورکے سریش نے اس میں شرکت کی۔

ہنگامہ خیز ہوسکتا ہے پارلیمنٹ کا مانسون سیشن

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن ہنگامہ خیزہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کانگریس نے مرکزی حکومت کوکئی موضوع پرگھیرنے کا پلان تیار کیا ہے۔ بہارمیں ووٹرلسٹ کی نظرثانی کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے اقدام پرپارلیمنٹ کا سیاسی ماحول کافی گرم رہ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس پہلگام دہشت گردانہ حملے، آپریشن سندوراوراس کے بعد کی گئی سفارتی کوششوں پربھی تبادلہ خیال کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

ایک ہفتے کے لئے بڑھایا گیا مانسون سیشن

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 21 جولائی سے 21 اگست تک چلے گا۔ جو پہلے سے طے وقت سے ایک ہفتے زیادہ ہے۔ پہلے یہ سیشن 12 اگست کو ختم ہونا تھا۔ مگر، اسے ایک ہفتے کے لئے بڑھایا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے سیشن سے متعلق منگل کو کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے راجیہ سبھا کے چیئرمین اورنائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read