Urdu Conclave 2026

Cobrapost کا بڑا انکشاف: انیل امبانی کے گروپ پر 41,000 کروڑ کی دھوکہ دہی کا الزام، جانچ میں پتہ چلا، 28,874کروڑ کیسے ہوئے ڈائیورٹ

کارپوریٹ جائنٹ کے 41,000 کروڑ روپے کے ہیرا پھیری کا یہ انکشاف شیل کمپنیوں، آف شور لین دین اور بینک فراڈ کی ایک پیچیدہ سازش کو بے نقاب کرتا ہے۔ کوبرا پوسٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ بھارتی کاروباری لوٹ کی کہانی کا پہلا پاڑٹ ہے۔ جانچ سے جڑے دستاویز اور ویڈیوز cobrapost.com پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

نئی دہلی: کوبرا پوسٹ نے 30 اکتوبر 2025 کو پریس کلب آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں ہزاروں کروڑ روپے کے فراڈ کا پردہ فاش کیا گیا۔ اس پریس کانفرنس کا عنوان تھا ’دی لیجر آف لائز‘۔ جس میں بتایا گیا کہ ایک بڑے کارپوریٹ گھرانے نے 41,000 کروڑ روپے کی مالی دھوکہ دہی کی۔ کوبرا پوسٹ کے پینل ڈسکشن میں کوبرا پوسٹ کے بانی و ایڈیٹر انیرُدھ بہل، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن، معروف صحافی پرنجوئے گُہا ٹھاکرتا، ابھینندن سیکھری، اوشینور مجمدار اور دیگر ماہرین شریک ہوئے۔

بیرون ملک سے ہزاروں کروڑ کا لین دین
کوبرا پوسٹ کی جانچ “LOOTWALLAHS: HOW INDIAN BUSINESS IS ROBBING INDIANS Part – I” میں یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ انیل امبانی کے ریلائنس اے ڈی اے گروپ کی کمپنیوں نے سرکاری بینکوں اور سرمایہ کاروں سے لیے گئے 28,874 کروڑ روپے کو اپنی پروموٹر گروپ کمپنیوں میں ڈائیورٹ کیا۔ ساتھ ہی بیرونِ ملک سے 1.53 بلین امریکی ڈالر (تقریباً 12,800 کروڑ روپے) کے مشتبہ لین دین کے ذریعے رقم بھارت لائی گئی۔ کل فراڈ کی رقم تقریباً 41,000 کروڑ روپے کا اندازہ لگایا گیا۔

یوٹیوب پر سیریز میں دکھایا سچ
کوبرا پوسٹ کی طرف سے یوٹیوب پر سیریز پیش کی گئی، جس میں ’این امپائر آف ڈیسپشن‘, “’دی فینٹم ہینڈسیٹ ڈیل‘ ’ری لائنس انفرا: اے میز آف شیلز‘، ’ری لائنس کیپیٹل: دی اسموکنگ گن‘، آفشور ایڈوینچر‘ وغیرہ ویڈیوز دکھائے گئے۔ فیس بک پر بھی ویڈیوز پوسٹ کیے گئے، جنہیں آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

 

کارپوریٹ جائنٹ کے 41,000 کروڑ روپے کے ہیرا پھیری کا یہ انکشاف شیل کمپنیوں، آف شور لین دین اور بینک فراڈ کی ایک پیچیدہ سازش کو بے نقاب کرتا ہے۔ کوبرا پوسٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ بھارتی کاروباری لوٹ کی کہانی کا پہلا پاڑٹ ہے۔ جانچ سے جڑے دستاویز اور ویڈیوز cobrapost.com پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

YouTube –
An Empire of Deception | Cobrapost  –  https://youtu.be/UDC_jAQtorM
The Phantom Handset Deal | Cobrapost  – https://youtu.be/Z2JiBgoufKU
Reliance Infra: A Maze of Shells | Cobrapost – https://youtu.be/rrXo8CT6pd8
Reliance Capital: The Smoking Gun |  Cobrapost – https://youtu.be/5z_S4yKiRRM
Offshore Adventures 2: Virgin Island Express – https://youtu.be/86ggibNHOoA
Offshore Adventures 1: The Vanishing Investors | Cobrapost – https://youtu.be/XcMld-DXP7U
Unmaking of an Empire | Cobrapost – https://youtu.be/REsVdN-9KwQ
Facebook Link –
        https://www.facebook.com/share/v/17hHBpWFDU/
        https://www.facebook.com/share/v/1P9T9RKeuK/
        https://www.facebook.com/share/v/1bCAQ4Gstu/
        https://www.facebook.com/share/v/1DYs4s5j3v/
        https://www.facebook.com/share/v/17HAF6AHCj/
        https://www.facebook.com/share/v/17PFGR3ma8/

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read