اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بدھ کے روز اترکاشی میں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد متاثرہ علاقے کا فضائی معائنہ کیا۔ انہوں نے اس معائنے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا “ایکس” ہینڈل پر بھی شیئر کی ہے، جس میں وہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہو کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اپنے فضائی معائنے کے بارے میں سوشل میڈیا پر پہلے ہی اطلاع دے دی تھی۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا:”اترکاشی کے آفت سے متاثرہ دھرالی علاقے کے معائنہ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔ راحت و بچاؤ کا کام جنگی سطح پر جاری ہے۔ متاثرین کو فوری اور مکمل مدد پہنچانے کے لیے ہم پوری مستعدی اور چوکسی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔”
उत्तरकाशी स्थित आपदा नियंत्रण कक्ष में माननीय मुख्यमंत्री श्री @pushkardhami जी ने आपदा राहत कार्यों की समीक्षा की। वे धराली उत्तरकाशी में आपदा से हुए नुकसान एवं राहत कार्यों की निरंतर मॉनिटरिंग कर रहे हैं।#Uttarkashi pic.twitter.com/2l37KEyX7z
— Office Of Pushkar Singh Dhami (@OfficeofDhami) August 6, 2025
وزیراعظم مودی نے سی ایم دھامی سے فون پر کی بات چیت
اس حادثے کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے فون پر بات کی۔ اس بارے میں بھی خود وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات دی۔
انہوں نے لکھا: وزیراعظم نریندر مودی جی نے صبح فون کر کے دھرالی میں جاری راحت و بچاؤ کے کاموں کی تفصیل لی۔ انہیں رات بھر جاری ریسکیو آپریشن، متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، اور بنیادی سہولیات کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی پر میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ میں مسلسل ریسکیو ٹیموں کے رابطے میں ہوں اور خود بھی موقع پر جا رہا ہوں۔”
منگل کو حکام کے ساتھ کی میٹنگ
اس سے قبل منگل کو وزیراعلیٰ نے اس حادثے کے سلسلے میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت ہر شہری کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:”ہمارے لیے ہر ایک جان قیمتی ہے۔ زمینی سطح پر تیز رفتاری سے راحت کاری کا عمل جاری ہے۔ اب تک 80 سے زیادہ افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ مؤثر کارروائی کے لیے ریاستی سطح پر تین افسران کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ایئر فورس سے بھی مدد مانگی گئی ہے۔ میں خود بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کروں گا۔ آفت کی اس گھڑی میں پورا ملک متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے۔”
دھرالی علاقے میں بادل پھٹنے سے شدید تباہی
اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی کے دھرالی علاقے میں 5 اگست کو بادل پھٹنے سے شدید تباہی مچی ہے۔ اس قدرتی آفت سے مقامی لوگوں کی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ موقع پر ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، اور ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں راحت و بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہرشِل کے قریب دھرالی گاؤں میں منگل کی صبح بادل پھٹا، جس کی وجہ سے ایک گاؤں مکمل طور پر بہہ گیا اور کئی افراد لاپتہ ہو گئے۔ مقامی مارکیٹ ایریا میں بھی بڑے پیمانے پر نقصان کی خبریں ہیں۔ پولیس، فائر بریگیڈ، ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (SDRF) اور بھارتی فوج نے فوری کارروائی شروع کر دی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




