Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: بھیم آرچمی چیف چندرشیکھر آزاد پر ملک میں سب سے زیادہ مقدمے ہیں درج، اے ڈی آر کی رپورٹ میں انکشاف

اے ڈی آرکی رپورٹ کے مطابق، یوپی کی نگینہ سیٹ پرآزاد سماج پارٹی کے امیدوارچندرشیکھرآزاد عرف راون پرپورے ملک میں سب سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔

UP Lok Sabha Election 2024: اترپردیش کی نگینہ لوک سبھا سیٹ سے امیدوارچندرشیکھرکے خلاف پورے ملک میں سب سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔ یہ دعویٰ ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

اے ڈی آرکی رپورٹ کے مطابق، یوپی کی نگینہ سیٹ پرآزاد سماج پارٹی کے امیدوارچندرشیکھرآزاد عرف راون پرپورے ملک میں سب سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔ آزاد سماج پارٹی کانشی رام کے سربراہ اور36 سالہ دلت لیڈرچندرشیکھرآزاد کی جائیداد بھی لاکھوں میں ہے۔ ان کے پاس 39 لاکھ 71 ہزار 581 روپئے کی جائیداد ہے۔ اس میں سے 6 لاکھ کی منقولہ جائیداد اور33 لاکھ روپئے کی غیرمنقولہ جائیداد ہے۔

ان الزامات میں درج ہے معاملہ

نگینہ سیٹ پرپہلے مرحلے کے تحت 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پاس چندرشیکھرآزاد نے جو حلف نامہ جمع کرایا ہے، اس کے مطابق ان پرکل 36 معاملے درج ہیں۔ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی الگ الگ 167 دفعات میں معاملہ درج کیا گیا ہے، جس میں سے 78 دفعات سنگین معاملوں میں درج کی گئی ہیں۔ چندرشیکھرآزاد پرسرکاری افسران کو ان کا کام کرنے سے روکنے کے مقصد سے چوٹ پہنچانے، قتل کی کوشش سے متعلق، ڈکیتی کی سزا سے متعلق سمیت کئی دیگرمعاملے درج ہیں۔

ان اضلاع اورریاستوں میں درج ہیں معاملے

بھیم آرمی چیف کے خلاف 36 معاملوں میں سے 26 معاملے سہارنپورکی الگ الگ عدالتوں میں چل رہے ہیں جو ضلع کے ہی مختلف تھانوں میں درج کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ غازی آباد میں ایک، دہلی میں 2، مظفرنگرمیں 2، لکھنو میں ایک، ہاتھرس میں ایک، علی گڑھ میں 2 اورنگینہ میں ایک معاملہ درج ہے۔ وہیں سہارنپورکے بی ایس پی امیدوارماجد علی کروڑپتی امیدواروں کی فہرست میں ملک میں پانچویں مقام پرہیں۔ کروڑ پتی امیدواروں کی بات کریں تو اس میں بی ایس پی پہلے مقام پر ہے، جس کے سب سے زیادہ امیرامیدوار پہلے مرحلے میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔