Bharat Express DD Free Dish

Sanchar Saathi in Smartphone is Mandatory : اسمارٹ فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ پری لوڈ کرنا لازمی، حکومت نے کمپنیوں کو 90 دن کی مہلت دی، سائبر سکیورٹی مضبوط کرنے کا بڑا فیصلہ

بھارت سرکار نے ملک میں بڑھتے سائبر جرائم، فیک کالز اور موبائل چوری کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام اسمارٹ فون کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے نئے فونز میں سائبر سکیورٹی ایپ ’سنچار ساتھی‘ کو لازمی طور پر پری انسٹال کریں۔

بھارت سرکار نے ملک میں بڑھتے سائبر جرائم، فیک کالز اور موبائل چوری کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام اسمارٹ فون کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے نئے فونز میں سائبر سکیورٹی ایپ ’سنچار ساتھی‘ (Sanchar Saathi) کو لازمی طور پر پری انسٹال کریں۔ حکومت نے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لئے کمپنیوں کو 90 دن کا وقت دیا ہے۔ یہ حکم 28 نومبر کو سرکاری طور پر جاری کیا گیا ہے اور اس کے بعد فروخت ہونے والے تمام فونز میں یہ ایپ پہلے سے موجود ہونی چاہئے۔

سائبر سکیورٹی مضبوط کرنے کی کوشش
’سنچار ساتھی‘ ایک سرکاری ایپ ہے جو صارفین کو فیک کالز، مشکوک میسیجز، دھوکہ دہی کی کوششوں اور کھوئے یا چوری ہونے والے فون کی رپورٹ درج کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنے موبائل کا IMEI نمبر چیک کرسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فون کو ریموٹلی بلاک بھی کرسکتے ہیں تاکہ اس کا غلط استعمال نہ ہوسکے۔ سرکاری رپورٹس کے مطابق، اس ایپ کی بدولت اب تک بڑی تعداد میں کھوئے ہوئے فون واپس مل چکے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایپ کے اجرا کے بعد صرف اسی سال تقریباً 7 لاکھ موبائل فونز دوبارہ برآمد کئے گئے، جن میں سے صرف اکتوبر کے مہینے میں 50 ہزار موبائل تلاش کئے گئے۔ حکومت کے مطابق، یہ اقدام موبائل فراڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔

اپ ڈیٹ کے ذریعے بھی شامل کیا جائے گا
جو فون پہلے سے مارکیٹ میں فروخت ہو چکے ہیں، ان میں بھی کمپنیوں کو یہ ایپ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے شامل کرنی ہوگی۔ حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ایپ کو یوزر کے ذریعے ان انسٹال نہیں کیا جا سکے گا تاکہ اسے لازمی طور پر استعمال میں رکھا جائے۔

ٹیک انڈسٹری میں ہلچل
انڈسٹری ذرائع کے مطابق، اس نئے حکم پر کچھ کمپنیاں اختلاف بھی کرسکتی ہیں، خاص طور پر Apple کے حوالے سے یہ امکان زیادہ ہے کیونکہ کمپنی کی پالیسی کے مطابق وہ کسی بھی تھرڈ پارٹی یا سرکاری ایپ کو پری انسٹال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ وہیں دوسری جانب Samsung اور Xiaomi جیسے بڑے برانڈز نے ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا۔کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے اعلان سے پہلے ان سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا تھا، جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ یہ قدم جعلی یا تبدیل شدہ IMEI نمبرز کے ذریعے ہونے والے کرائم اور سکیورٹی خدشات کو روکنے کے لئے ضروری ہے۔

SIM Binding پالیسی بھی نافذ 
یہ قدم سائبر سکیورٹی اور اینٹی اسپام اقدامات کی وسیع مہم کا حصہ ہے۔ اسی مہم کے تحت DoT نے WhatsApp اور Telegram جیسے کمیونیکیشن پلیٹ فارم سے بھی کہا ہے کہ وہ SIM Binding سسٹم نافذ کریں۔ اس کا مطلب ہے کہ صارف وہی SIM استعمال کرے جس سے پہلی مرتبہ رجسٹریشن کیا گیا ہو، ورنہ ایپ کام نہیں کرے گی۔

50 لاکھ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ
اب تک ’سنچار ساتھی‘ ایپ کو 50 لاکھ سے زائد صارفین ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں اور اس ایپ کے ذریعے 3.7 لاکھ کھوئے ہوئے یا چوری شدہ فون بلاک کئے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور سائبر جرائم پر روک لگانے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read