Bharat Express

CBI Investigation of Odisha Train Tragedy: سی بی آئی نے ایک افسر سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا، باہانگا اسٹیشن بھی سیل

CBI Investigation of Odisha Train Tragedy: اوڈیشہ کے بالا سور میں 2 جون کو ہوئے خطرناک ریل حادثے کے بعد سے سی بی آئی کی 10 رکنی ٹیم کی کارروائی تیز ہوگئی ہے۔

سی بی آئی اوڈیشہ ٹرین حادثہ کی جانچ میں مصروف ہے۔

Odisha Train Tragedy: اوڈیشہ کے بالا سور میں ہوئے خطرناک ٹرین حادثہ سے متعلق سی بی آئی کی جانچ جاری ہے۔ بالاسور کے باہانگار میں ہوئے ریل حادثہ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، ان میں ایک افسر بھی شامل ہے۔ وہیں باہانگا اے ایس ایم کو حراست میں لینے کی بات بھی سامنے آرہی ہے۔

سی بی آئی کی 10 رکنی ٹیم کر رہی ہے معاملے کی جانچ

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ریل حادثے سے متعلق اپنی جانچ میں سی بی آئی نے کئی افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔ سی بی آئی کی 10 رکنی ٹیم اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ معاملے سے متعلق جانچ کے ضمن میں سی بی آئی نے کئی افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔ اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹراور گیٹ مین سے بھی سی بی آئی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 9 افسران، جو کسی نہ کسی طریقے سے انچارج تھے، بھی سی بی آئی کی نظر میں ہیں۔

باہانگا اسٹیشن پر نہیں رکے گی کوئی ٹرین

باہانگا اسٹیشن پر ٹرینوں کے اسٹاپ کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس اسٹیشن پر سی بی آئی کی اجازت کے بغیر ٹرینیں نہیں رکیں گی۔ وہیں باہانگا بازار تھانے کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر سائنسی ٹیم نے کئی نمونے ضبط کئے ہیں۔ اس کے علاوہ سی بی آئی نے ریلے روم کو بھی جانچ کے دائرے میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوب-مشرقی ریلوے کے  چیف پبلک ریلیشن آفیسر (سی پی آراو) نے بتایا کہ آئندہ حکم تک بھی ٹرین باہانگا بازار ریلوے اسٹیشن پر نہیں رکے گی۔ حادثہ کے بعد سے ہی سی بی آئی کی ٹیم بالیشور میں ہی ٹھہری ہوئی ہے۔ وہیں جانکاری کے مطابق، سی بی آئی ٹیم کو حادثے سے متعلق کوئی اہم سراغ بھی ہاتھ لگا ہے۔

سی بی آئی کو ملی اہم جانکاریاں

باہانگا بازار ریلوے اسٹیشن میں کئی کمپیوٹر کے ہارڈ ڈسک کو بھی سی بی آئی نے ضبط کیا ہے۔ اس اسٹیشن کے اندر موجود پرائیویٹ نمبر ایکسچینج بک کی جانچ کی۔ وہیں سی بی آئی کی ٹیم نے ریلے روم، پینل روم اور ڈاٹا لاکر کو سیل کردیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔