Bharat Express DD Free Dish

ایل اوسی پر دراندازی کی بڑی سازش ناکام، بی ایس ایف نے مشتبہ دہشت گرد کوکیا گرفتار

بی ایس ایف نے ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد پرایک بڑی دراندازی کی سازش کو ناکام کیا ہے۔ جموں کے پرگوال سیکٹرمیں ایک مشتبہ دہشت گرد کوگرفتارکیا گیا، جس کے پاس چینی ہتھیارہونے کا خدشہ ہے۔ بی ایس ایف نے جس مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے، اس کے تار جیش محمد سے منسلک ہونے کا خدشہ ہے۔

فائل فوٹو۔

ہندوستان-پاکستان انٹرنیشنل سرحد پردراندازی کی بڑی سازش ناکام کردی گئی ہے۔ بی ایس ایف نے ایک مشتبہ دہشت گرد کوگرفتارکیا ہے۔ بی ایس ایف کودودن کے آپریشن میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ گرفتارمشتبہ جیش محمد کے ایک بڑے گروپ کوہندوستان میں دراندازی کرانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ گرفتاری جموں ضلع کے پرگوال سیکٹرمیں انٹرنیشنل سرحد میں ہوئی ہے۔ اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ گرفتارمشتبہ دہشت گرد کے پاس سے چین میں بنی ہتھیارملی تھی۔ مشتبہ دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد بی ایس ایف نے پرگوال علاقے میں بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

دہشت گرد کمانڈروں کو واپس بھیجنے کی کوشش

سیکورٹی ایجنسیوں کوخدشہ ہے کہ آئی ایس آئی جموں وکشمیر کے ان دہشت گرد کمانڈروں کوواپس بھیجنے کی کوشش کررہی ہے، جوکئی سال پہلے پاکستان چلے گئے تھے۔ کچھ ہی دن پہلے، بی ایس ایف کے آئی جی نے کہا تھا کہ پاکستانی علاقے میں دہشت گرد لانچ پیڈ پھرسے ایکٹیو(سرگرم) ہوگئے ہیں۔

پرگوال سے متصل علاقوں میں سیکورٹی بڑھائی گئی

پرگوال میں مشتبہ دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد سے آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شخص کی شناخت کرنے اورحساس علاقوں میں اس کی عدم موجودگی کے پیچھے کے مقصد کا پتہ لگانے کے لئے اس سے ابتدائی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ حال فی الحال میں یہ بھی خبرسامنے آئی تھی کہ پاکستان دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ کو بارڈر سے دور کردیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف نئی سازش کرسکے۔ دوسری طرف ہندوستانی فوج سرحد پرپاکستان کی ہرسرگرمی پر قریب سے نظر رکھ رہی ہے۔

6 نومبرکوپاکستان میں ہوئی تھی لشکراورجیش کی میٹنگ

گزشتہ دنوں ایسی بھی خبرسامنے آئی تھی کہ 6 نومبرکوپاکستان میں لشکرطیبہ اورجیش محمد کی بڑی میٹنگ ہوئی تھی۔  دہشت گرد گروپوں کی اس میٹنگ کی ایکسکلوزیوتصاویربھی سامنے آئی تھیں۔ میٹنگ میں جیش کے کئی کمانڈروں کے ساتھ لشکرکا ڈپٹی چیف سیف اللہ قصوری بھی شامل تھا۔ آپریشن سندورسے پہلے بھی ایسی ہی میٹنگ بہاول پورمیں کئے جانے کی بات سامنے آئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read