ممبئی، 23 اکتوبر: وزیراعظم نریندر مودی کے غیر معمولی سفر پر مبنی نئی کتاب “مودی کا مشن”، معروف وکیل اور مصنف برجیس دیسائی کے قلم سے تحریر کی گئی ہے، جسے روپا پبلکیشنز نے شائع کیا ہے۔ یہ کتاب وزیراعظم مودی کے بچپن سے لے کر ان کے وزیراعظم بننے تک کے سفر کو اجاگر کرتی ہے اور ان کی ذاتی جدوجہد کو نمایاں کرتی ہے۔
“مودی کا مشن” ایک سوانح عمری نہیں بلکہ ایک نظریے پر مبنی نئی کتاب ہے۔ برجیس دیسائی اس کتاب میں وزیراعظم مودی کی قومی بیداری کے عمل میں ابھر کر سامنے آنے کے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہیں، باوجود اس کے کہ انہیں بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا۔ کتاب میں مودی کے بچپن اور نوجوانی کے تجربات کا ذکر کیا گیا ہے جو ان کے سماجی و اقتصادی فلسفے اور حکمرانی کے نظریات کو تشکیل دینے میں معاون ثابت ہوئے۔
کتاب میں اس بات کا بھی پردہ فاش کیا گیا ہے کہ کس طرح بھارت کے ایک حصے کے دانشوروں نے مودی کے خلاف جھوٹ پھیلایا تاکہ ان کی حکومت کو کمزور کیا جا سکے۔ برجیس دیسائی نے وزیراعظم مودی کی حکومت کو ایک ایسی قوت کے طور پر پیش کیا ہے جس نے بھارت کی اجتماعی شعور کو اجاگر کیا اور شفاف و نتیجہ پر مبنی حکمرانی کو یقینی بنایا۔
کتاب کا رسمِ اجراء 24 اکتوبر 2025 کو مہاراشٹر کے گورنر آچاریہ دیوورت اور وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس کے ہاتھوں ہوگا۔
برجیس دیسائی ایک معروف وکیل اور مصنف ہیں جنہوں نے پارسی ثقافت پر مبنی کتابوں “اوہ! دوز پارسی” اور “دی باواجی” جیسے متنازعہ کتابیں بھی لکھی ہیں۔
کتاب کی پیشگی تعریف کرتے ہوئے صنعتکار آنند مہندرا نے کہا، “وزیراعظم مودی 21ویں صدی کے سب سے زیادہ زیرِ نظر رہنے والے رہنما ہیں اور یہ کتاب اس بات کا جائزہ لیتی ہے کہ انہوں نے اپنے بے پناہ جذبے کے ساتھ کس طرح بھارت کو دنیا میں بلند مقام دلانے کی کوشش کی ہے”۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

