New Book Release: موتھا اشوک جین کی کتاب’River of Thought-II‘ منظر عام پر، زندگی کے تجربات، خود شناسی اور فکری بصیرت کا نیا مجموعہ
’River of Thought-II‘ میں زندگی کو ایک بڑی اور پیچیدہ پہیلی سے تشبیہ دی گئی ہے۔ مصنف کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ اس پہیلی کے ٹکڑے ایک ایک کرکے اپنی جگہ پر آتے ہیں، لیکن یہ پہیلی کبھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی۔ مصنف زندگی کو ایک ایسے مسلسل عمل کے طور پر دیکھتے ہیں جو وقت کے ساتھ پھیلتا، تبدیل ہوتا اور نئی شکل اختیار کرتا رہتا ہے۔
Vice President launched the book: ’مودی یُگ میں بھارت کا اقتصادی استحکام‘نائب صدر نے کیا کتاب کا اجرا
نائب صدر سی پی رادھاکرشنن نے ’’مودی یُگ میں بھارت کا اقتصادی استحکام‘‘ کتاب کا اجرا کیا۔ یہ کتاب وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ 11 سال کے دوران اقتصادی شعبے میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر مبنی ہے۔
Book Launch of Modi Mission By Berjis Desai : وزیراعظم نریندر مودی کے غیر معمولی سفر پر مبنی ”مودی کا مشن“ نامی کتاب کی رسم رونمائی، مودی کے بچپن سے لے کر ان کے وزیراعظم بننے تک کا سفر
وزیراعظم نریندر مودی کے غیر معمولی سفر پر مبنی نئی کتاب ”مودی کا مشن“، معروف وکیل اور مصنف برجیس دیسائی کے قلم سے تحریر کی گئی ہے، جسے روپا پبلکیشنز نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب کا رسمِ اجراء 24 اکتوبر 2025 کو مہاراشٹر کے گورنر شری آچاریہ دیوورت اور وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس کے ہاتھوں ہوگا۔
Book Release: زندگی کی حقیقت سے روبرو کرتی ہے کتاب امِئی: ڈاکٹر دنیش شرما
سینئر صحافی اور مصنف نریندر بھدوریا کی حال ہی میں شائع شدہ کتاب ’امِئی‘ کی رونمائی کی تقریب میں ڈاکٹر شرما نے کہا کہ نریندر بھدوریا جی کے مضامین وطن سے محبت کے جزبہ سے سرشار اور تاریخ کی صحیح سمت دکھانے والے ہیں۔ یہ معاشرے کو بیدار بھی کرتے ہیں۔
خواجہ عبدالمُنتقم کی متعدد علمی وتحقیقی کتاب کا رسمِ اجراء، ڈاکٹرعطیہ رئیس کی کتاب قانونی ادب کا درخشندہ ستارہ کی رسم رونمائی
مقررین نے اپنے خطابات میں خواجہ عبدالمُنتقم کی علمی وادبی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کتب نہ صرف قانون و آئین کے طلباء کے لیے ایک بیش قیمتی سرمایہ ہیں بلکہ عصری وسماجی مباحث میں بھی رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔
معصوم مرادآبادی کی تحریریں ادب و صحافت کا حسین امتزاج ہیں، ’چہرے پڑھا کرو‘ اور’نگینے لوگ‘ کے اجرا کے موقع پر مقررین کا اظہارخیال
سینئر صحافی، ادیب اور خاکہ نگار معصوم مرادآبادی کے خاکوں کے دومجموعوں ’نگینے لوگ‘ اور چہرے پڑھا کرو‘کی رسم رونمائی اہم ادبی اور علمی شخصیات کے ہاتھوں اردوگھرمیں عمل میں آئی۔





