پنجاب میں بی جے پی نے اکیلے تمام سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان کر دیا ہے۔
Ram Mandir Pran Pratishtha: سال 2024 کو لوک سبھا الیکشن سے متعلق ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس درمیان بی جے پی نے منگل (2 جنوری) کو ایودھیا میں رام مندر کے پران پرتشٹھا تقریب سے سے متعلق بڑا فیصلہ کیا۔ 22 جنوری کو دیوالی جیسا ماحول بنانے کے لئے بی جے پی کارکنان سے کہا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 جنوری سے لے کر25 مارچ تک ملک کے الگ الگ ریاستوں سے رام مندر کے درشن کرنے والے لوگوں کو بی جے پی کے لیڈراورکارکنان سہولت مہیا کرائیں گے۔ اس کے تحت رام مندر کے درشن کرنے والے لوگوں کو ڈھول تاشوں، تلک اور پھول مالا کے ساتھ بھیجا جائے گا۔
کب سے کب تک چلے گی یہ مہم؟
بی جے پی کی دہلی میں ہوئی میٹنگ میں پہنچے لیڈران سے کہا گیا کہ رام مندرسے لے کرچلائے گئے آندولن کے بارے میں لوگوں تک جانکاری پہنچائیں۔ میٹنگ میں پارٹی کے قومی صدرجے پی نڈا، جنرل سکریٹری سنیل بنسل، مرکزی وزیربھوپیندریادو، اشونی ویشنو، منسکھ منڈاویا اورآسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما سمیت کئی لیڈران شامل رہے۔ بی جے پی ہربوتھ لیول سے رام مندرکا درشن کرائے گی۔ یہ مہم 25 جنوری سے 25 مارچ تک چلے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک دن میں تقریباً 50 ہزار لوگوں کو رام مندر کے درشن کرائے جائیں گے۔
بی جے پی کا کیا ہے پلان؟
بی جے پی گھر گھر یہ بتائے گی کہ کیسے پارٹی کا تعاون رام مندر کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے میں رہا ہے۔ وہ کون کون سی سیاسی پارٹی اور لیڈران ہیں جو رام مندر بننے کی مسلسل مخالفت کرتے رہے ہیں۔ پارٹی چاہتی ہے کہ لوک سبھا الیکشن تک پورے ملک میں پارٹی کارکنان لوگوں تک یہ پیغام پہنچائیں۔ اس کے لئے پارٹی بُک لیٹ بھی چھاپے گی۔ اس سے متعلق فیصلہ بھی لیا جاسکتا ہے۔ ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب 22 جنوری کو ہوگی۔ اس میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی لوگ شامل ہوں گے۔
جے پی نڈا نے کیا کہا؟
میٹنگ میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ سب کو اچھے سے درشن کروانا ہے۔ اس دوران کسی بھی طریقے کا بھید بھاؤ نہیں ہونا چاہئے۔
-بھارت ایکسپریس