کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے شکست کی ذمہ داری لی۔
Karnataka Elections: بی جے پی نے منگل کو کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے 189 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ سی ایم بسواراج بومئی روایتی سیٹ شیگاؤں سے الیکشن لڑیں گے۔ طویل غور و فکر کے بعد کرناٹک انتخابات کے لیے بی جے پی کی پہلی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج ارون سنگھ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ بی جے پی نئی نسل کی قیادت کے حق میں ہے۔ دوسری جانب پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست کے بارے میں پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے 189 امیدواروں کی پہلی فہرست میں 52 نئے چہرے، 8 خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس فہرست میں 32 او بی سی امیدوار، 30 درج فہرست ذات، 16 درج فہرست قبائل کے امیدوار ہیں۔
ارون سنگھ نے کہا کہ اس فہرست میں پانچ وکلاء، نو ڈاکٹروں، تین تعلیمی شعبے سے، ایک ریٹائرڈ انتظامی افسر اور ایک ریٹائرڈ انڈین پولیس سروس افسر کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے والے تین ملازمین اور آٹھ سماجی کارکنوں کو اس میں جگہ دی گئی ہے۔
The Central Election Committee of the BJP has decided the names of 189 candidates, in the first list, for the ensuing general elections to the legislative assembly of Karnataka. (1/2) pic.twitter.com/RhGFuhCWwS
— BJP (@BJP4India) April 11, 2023
کانگریس میں دھڑے بندی – بولے ارون سنگھ
امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے سنگھ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ایک بار پھر زبردست اکثریت کے ساتھ کرناٹک میں حکومت بنائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، ”کانگریس زمین پر نہیں ہے۔ دھڑے بندی ہے جبکہ جنتا دل (سیکولر) ایک ڈوبتا ہوا جہاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Karnataka Elections 2023: بی جے پی کو کرناٹک میں مودی کے جادو کی امید! وزیراعظم کریں گے20 جلسے
13 مئی کو آئیں گے نتائج
کرناٹک میں دوبارہ اقتدار میں آنے کی کوشش کرنے والی بی جے پی نے 224 میں سے کم از کم 150 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل 13 اپریل سے شروع ہوگا اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اپریل ہے۔ دوسری جانب کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے 10 مئی کو ووٹنگ ہوگی، جب کہ اس کے نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔
-بھارت ایکسپریس