Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Wished JP Nadda On Birthday : وزیر اعظم مودی نے جے پی نڈا کو دی سالگرہ کی مبارکباد، کہا- ’’وہ منکسر المزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک‘‘

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا منگل کے روز اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ملک کے متعدد اہم سیاسی رہنماؤں نے انہیں نیک خواہشات پیش کیں اور پارٹی تنظیم، صحت کے شعبے اور قومی ترقی میں ان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا منگل کے روز اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ملک کے متعدد اہم سیاسی رہنماؤں نے انہیں نیک خواہشات پیش کیں اور پارٹی تنظیم، صحت کے شعبے اور قومی ترقی میں ان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے خصوصی پیغام میں جے پی نڈا کو ایک منکسر المزاج، ملنسار اور بااثر منتظم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’’جے پی نڈا جی کو ان کے جنم دن پر ڈھیروں مبارکباد۔ ان کی شرافت، سادگی اور ملنساری کے لیے ہر کوئی ان کا احترام کرتا ہے‘‘۔ مودی نے زور دیا کہ نڈا کی تنظیمی صلاحیت اور خوش انتظامی سے پارٹی کو مسلسل فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی صحت بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور کیمیکل و فرٹیلائزر سیکٹر میں ہوئی ترقی میں نڈا کی کوششیں غیر معمولی ہیں۔ وزیر اعظم نے دعا کی کہ خدا انہیں طویل اور صحت مند زندگی عطا کرے۔

تنظیمی مضبوطی میں اہم کردار
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی نڈا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مستقل سرگرم ہیں کہ ملک کے ہر شہری تک معیاری اور کفایتی صحت سہولیات پہنچائی جائیں۔ امت شاہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ مودی جی کے ہر ایک شخص تک کفایتی اور معیاری صحت خدمات پہنچانے کے عزم کو پورا کرنے کی سمت میں آپ مسلسل کارفرما ہیں۔ ساتھ ہی تنظیم کے توسیع میں بھی آپ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ میں آپ کے بہتر صحت اور دیرپا زندگی کی دعا کرتا ہوں‘‘۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ نڈا کی قیادت میں پارٹی نے تنظیمی نیٹ ورک کو ملک کے کونے کونے تک مضبوطی کے ساتھ پھیلایا ہے اور یہی وژن بی جے پی کو ایک مضبوط قومی قوت بنائے رکھنے میں مدد دے رہا ہے۔

دیگر رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری
اسی موقع پر مرکزی وزیر برائے سڑک و ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے بھی مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ جے پی نڈا ہمیشہ صحت مند اور فعال رہیں اور ملک کی خدمت کا سلسلہ اسی عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رکھیں۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ایشور سے آپ کے اچھے صحت، دیرگامی اور منگل مے جیون کی پرارتھنا کرتا ہوں‘‘۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی نڈا کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کارکنان کے لیے تحریک اور مثال ہیں۔ یوگی نے لکھا کہ ’’وطن کے تئیں آپ کی نیت، کرم یوگ اور خدمت کا جذبہ تمام کارکنان کے لیے قیمتی تحریک ہے‘‘۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نڈا کے مضبوط وژن اور قیادت نے پارٹی کو نئی توانائی اور منظم ثقافت عطا کی۔ انہوں نے لکھا کہ نڈا کا جنون، خدمت کا جذبہ اور تنظیمی سوجھ بوجھ بھارتی جمہوریت کی طاقت کو مزید مستحکم بناتی ہے۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی نڈا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صحت مند اور لمبی عمر کی دعا کی۔ جے پی نڈا طویل عرصے سے ہندوستان کی عوامی صحت کے نظام کی بہتری، بی جے پی کے تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی اور نوجوان کارکنوں کی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں ان کی سالگرہ سیاسی اور تنظیمی حلقوں میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read