بی جے پی کے 44ویں یوم تاسیس کے موقع پر بی جے پی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے۔ (تصویر: (ANI)
BJP Foundation Day: بی جے پی کے 44ویں یوم تاسیس کے موقع پر بی جے پی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا، ”آج ہم ملک کے کونے کونے میں بھگوان ہنومان کی جینتی منا رہے ہیں۔ ہنومان جی کی زندگی آج بھی ہمیں ہندوستان کی ترقی کے سفر کی ترغیب دیتے ہیں۔“
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ”جب لکشمن جی پر بحران آیا تب ہنومان جی پورا پہاڑ ہی اٹھا کر لے آئے۔ بی جے پی اسی ترغیب سے نتائج لانے میں لوگوں کی پریشانیوں کا حل نکالنے کی کوشش کرتی رہی ہے، کرتے رہنا ہے، کرتے رہیں گے۔“
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ”جب ہنومان جی کو راکشکوں کا سامنا کرنا پڑا تھا تو وہ اتنے ہی سخت بھی ہوگئے تھے۔ اسی طرح سے جب بدعنوانی کی بات آتی ہے، جب پریوار واد کی بات آتی ہے، لاء اینڈ آرڈر کی بات آتی ہے تو بی جے پی اتنی ہی پابند عہد ہوجاتی ہے۔
#WATCH | BJP believes in social justice; 80 cr people get free benefits under PM Anna Yojana. People also get benefits from Jan Dhan Yojana & other govt schemes. This is social justice that BJP is doing but the opposition party only thinks about their family: PM Narendra Modi pic.twitter.com/E7Sv9AR0ff
— ANI (@ANI) April 6, 2023
بی جے پی کے 44ویں یوم تاسیس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ”آج ہندوستان سمندر جیسے بڑے چیلنجز کو پار کرنے اور ان کا مقابلہ کرنے میں پہلے سے زیادہ اہل ہے۔ “
انہوں نے کہا بی جے پی کے قیام سے لے کرآج تک جن عظیم شخصیات نے پارٹی کو سیراب کیا ہے۔ پارٹی کو سنوارا ہے، بااختیاراور مضبوط کیا ہے۔ چھوٹے سے چھوٹے کارکنان سے لے کرسینئرعہدے پر رہ کرملک اور پارٹی کی خدمت کرنے والے تمام عظیم شخصیات کے سامنے سر جھکا کر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔“
بی جے پی کے 44ویں یوم تاسیس کے موقع پر بی جے پی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا آج ہمیں یہ عزم کرنا ہوگا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم ایک لمحہ بھی بیٹھنے والے نہیں ہیں اور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں پارٹی کو مزید آگے لے جائیں گے۔“
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ ”آج ہمارے 1,80,000 شکتی مراکز پر بی جے پی کا کام ہے۔ آج 8,40,000 بوتھ پر بی جے پی کا بوتھ صدر موجود ہے۔ ہم نے یوپی اور اتراکھنڈ میں حکومت دوبارہ بنائی۔ گوا میں تیسری بار سرکار بنائی۔“
-بھارت ایکسپریس