Bharat Express DD Free Dish

BJP on Rahul Gandhi: راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی لیڈرکا متنازعہ بیان، امت مالویہ نے کہا-’میرجعفر‘، کہا- ملے گا ’نشانِ پاکستان‘

بی جے پی لیڈرامت مالویہ نے کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ‘میرجعفر’ کی طرح ہیں۔

BJP-Congress Tensions: ہندوستان اورپاکستان کے درمیان سیزفائرکے باوجود ابھی تک کشیدگی بنی ہوئی ہے۔ اس درمیان بی جے پی لیڈرامت مالویہ نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی پرتنقید کی ہے۔ امت مالویہ نے کہا کہ راہل گاندھی کو’نشانِ پاکستان‘ ملنا چاہئے۔ راہل گاندھی نے حال ہی میں بی جے پی اورمرکزی حکومت کوگھیرتے ہوئے ‘آپریشن سندور’ سے متعلق سوال پوچھے تھے۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ ہم نے کتنے طیارے گنوائے ہیں۔

امت مالویہ نے کافی جارحانہ اندازمیں سوشل میڈیا پرپوسٹ شیئرکی ہے۔ انہوں نے ایکس پرایک گرافک شیئرکیا ہے۔ بی جے پی لیڈرنے اس کے کیپشن میں لکھا، ”راہل گاندھی نئے میرجعفرہیں۔”

انہوں نے ایک دیگرایکس پوسٹ میں لکھا، ”اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے کہ راہل گاندھی پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔ وہ باربار پوچھتے ہیں ہم نے کتنے جیٹ گنوائے ہیں، حیرانی کی بات ہے کہ انہوں نے ایک بار بھی نہیں پوچھا کہ ہم نے کتنے پاکستانی جیٹ مار گرائے یا ہندوستانی فوج نے پاکستانی ہوائی اڈوں پرحملے کے دوران ان کے ہینگر میں کتنے جیٹ تباہ کئے۔ کیا اب راہل گاندھی کو ‘نشانِ پاکستان’ ملے گا۔”

امت مالویہ کی پوسٹ پرکانگریس لیڈر ادت راج کا پلٹ وار

کانگریس لیڈرنے ادت راج نے امت مالویہ کی ایکس پوسٹ پرپلٹ وارکیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”مسعود اظہرکو بچانے کے لئے وزیرخارجہ ایس جے شنکرکو’نشانِ پاکستان‘ دینا چاہئے۔ ملک کے خلاف سازش کرنے کے جرم میں وزیرخارجہ ایس جے شنکرکوگرفتارکیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ”نشانِ پاکستان توسب سے پہلے مرارجی دیسائی کودیا گیا تھا، جس کا جن سنگھ اوربی جے پی کے لیڈربھی حمایت کررہے تھے۔ مودی جی بغیربلائے پاکستان چلے گئے تھے، اس پربھی بات ہونی چاہئے۔”



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read