Bharat Express

Nagpur University Include Bjp History In Syllabus: ناگپور کی یونیورسٹی میں اب طلبا پڑھیں گے آر ایس ایس اور بی جے پی کی تاریخ

Nagpur University Include Bjp History In MA Syllabus: آرایس ایس، بی جے پی اور رام جنم بھومی تحریک کی تاریخ اب ناگپورکی راشٹرسنت تکوجی مہاراج یونیورسٹی میں پڑھائی جائے گی۔

Nagpur University Include Bjp History In MA Syllabus: ناگپورکے راشٹرسنت تکوجی مہاراج یونیورسٹی میں اب آرایس ایس، بی جے پی اوررام جنم بھومی آندولن کی تاریخ پڑھائی جائے گی۔ ایم اے سیکنڈ ایئر (ایم اے سال دوم) کے کورس میں طلبا یہ نئی تاریخ پڑھیں گے۔ یہ بھی جانکاری سامنے آئی ہے کہ ناگپوریونیورسٹی کے پریکٹس بورڈ کمیٹی (ابھیاس منڈل کمیٹی) نے اکثریت سے بی جے پی کی تاریخ کونصاب میں شامل کرنا فیصلہ لیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی اورکانگریس کی تاریخ کی جگہ ان نئے موضوعات کو نصاب کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فیصلے سے متعلق تنازعہ بڑھنے کے آثارہیں، کیونکہ ایک مخصوص طبقے اور خصوصی جماعت کو نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی اورکانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتیں بھی اس موضوع پر ریاستی حکومت پرحملہ آورہوسکتی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ناگپورکے راشٹرسنت تکوجی مہاراج یونیورسٹی میں ایم اے سیکنڈ ایئرکے نصاب میں بی جے پی کا قیام، کام کرنے کا طریقہ اوراس کی توسیع کونصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ اس میں بی جے پی کے قیام سے لے کر2000 تک کے پارٹی کی توسیع کو پڑھایا جائے گا۔ اسی طرح تاریخ کے نصاب میں 1980 سے 2000 کے درمیان کے آندولن کے دوران جن آندولن کے طورپررام جنم بھومی کے آندولن کو پڑھایا جائے گا۔ اس سال کے تعلیمی سیشن سے یہ نیا نصاب نافذ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  Bus conductor Mohit Yadav Suicide: بس روک کر نماز پڑھانے کے معاملے میں برخاست کنڈکٹر نے کرلی خود کشی، پورا معاملہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

واضح رہے کہ یونیورسٹی نے اس سے پہلے سال 2019 میں بی اے کے نصاب میں تبدیلی کرتے ہوئے’آرایس ایس کا ملک کی تعمیرمیں تعاون‘ کے موضوع کو شامل کرنے کے لئے’نیچرآف ماڈریٹ پولیٹکس‘ اور’رائزاینڈ گروتھ آف کمیونل ازم‘ کے موضوعات کو نصاب سے ہٹایا گیا تھا۔ قابل ذکرہے کہ شہروں اوراضلاع کے نام تبدیل کئے جانے سے متعلق بھی سیاست ہوتی رہی ہے۔ اس سے پہلے فیض آباد کا نام تبدیل کرکے ایودھیا کردیا گیا ہے جبکہ الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج کردیا گیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read