بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں امیدواروں کی پروفائل کے حوالے سے اے ڈی آر اور بہار الیکشن واچ کی رپورٹ میں اہم اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اس مرحلے میں 1297 امیدواروں میں سے 43 فیصد کروڑ پتی ہیں، جبکہ تقریباً 32 فیصد امیدواروں پر مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔
داغی امیدواروں کے اعداد و شمار
تقریباً 26 فیصد امیدواروں پر سنگین مجرمانہ مقدمات ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 193 امیدواروں پر قتل کے مقدمات، 79 امیدواروں پر قتل کی کوشش کے مقدمات، 52 امیدواروں پر خواتین کے خلاف زیادتی کے مقدمات اور 3 امیدواروں نے اپنے اوپر زنا بالجبر کے مقدمات ہونے کی تصدیق کی ہے۔
داغیوں کی سیاست میں کون آگے؟
داغدار امیدواروں کی سیاست میں پارٹی وار تقسیم کے مطابق کانگریس کے 54 فیصد، آر جے ڈی کے 39 فیصد، بھارتیہ جنتا پارٹی کے 42 فیصد، جے ڈی یو کے 25 فیصد، ایل جے پی (رام ولاس) کے 60 فیصد اور سی پی آئی (مالے) کے 76 فیصد امیدواروں پر سنگین مقدمات درج ہیں۔ تعلیمی معیار کے لحاظ سے دوسرے مرحلے میں 48 فیصد امیدوار گریجویٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں جبکہ 10 فیصد یعنی 133 خواتین امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔
سب سے امیر امیدوار کون ہیں؟
سب سے امیر امیدوار لوریا سیٹ، مغربی چمپارن سے وکاس شیل انسان پارٹی کے رن کوشل پرتاپ سنگھ ہیں جن کے پاس کل 368 کروڑ روپے کی جائیداد ہے۔ دوسرے نمبر پر گیا ضلع، گوروآ سیٹ سے نیشنل لوک جن شکتی پارٹی کے نتیش کمار ہیں جن کی جائیداد تقریباً 250 کروڑ روپے ہے اور تیسرے نمبر پر گیا ضلع، بیلا گنج سیٹ سے جے ڈی یو کی امیدوار منورما دیوی ہیں جن کے پاس 75 کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیداد ہے۔
امیدواروں کی عمر کے اعداد و شمار
امیدواروں کی عمر کے اعداد و شمار کے مطابق 34 فیصد امیدوار 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں، 52 فیصد امیدوار 41 سے 60 سال کی عمر کے ہیں، 13 فیصد امیدوار 61 سے 80 سال کے درمیان ہیں اور دو امیدواروں نے اپنی عمر 80 سال سے زیادہ بتائی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

