بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی شرمناک اورغلط حرکت کرتے ہوئے ایک ویڈیوپھرسے وائرل ہو رہا ہے۔ تقرری نامہ تقسیم کرتے وقت انہوں نے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے حجاب ہٹانے کی کوشش کی۔ اس دوران وہاں موجود سبھی لیڈرایک وقت کے لئے حیران ہوگئے۔ حالانکہ اس دوران پیچھے کھڑے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے نتیش کمار کو روکنے کی کوشش، لیکن تب تک کافی دیرہوچکی تھی۔
دراصل، موقع تھا نئے آیوش ڈاکٹروں کو تقرری کا خط تقسیم کرنے کا۔ اسی دوران جب ایک مسلم خاتون ڈاکٹرنصرت پروین اپنا تقرری نامہ لینے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے پاس پہنچیں تو وزیراعلیٰ نتیش کمارنے تقرری نامہ دینے سے پہلے مسلم خاتون کے چہرے سے حجاب ہٹانے کی کوشش کی۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے حجاب ہٹانے کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔
نتیش کمارکو یہ کیا ہوگیا؟
آرجے ڈی نے نتیش کمار کی اس حرکت کی مذمت کرتے ہوئے نشانہ سادھا ہے۔ آرجے ڈی نے ٹوئٹ کرکے کہا، یہ کیا ہوگیا ہے نتیش جی کو؟ ذہنی توازن بالکل ہی اب خراب صورتحال میں پہنچ چکی ہے یا نتیش بابو اب 100 فیصد سنگھی ہوچکے ہیں؟
यह क्या हो गया है नीतीश जी को?
मानसिक स्थिति बिल्कुल ही अब दयनीय स्थिति में पहुंच चुकी है या नीतीश बाबू अब 100% संघी हो चुके हैं?@yadavtejashwi #RJD #bihar #TejashwiYadav pic.twitter.com/vRyqUaKhwm— Rashtriya Janata Dal (@RJDforIndia) December 15, 2025
کانگریس نے سی ایم نتیش کمارکا مانگا استعفیٰ
بہارکانگریس نے وزیراعلیٰ نتیش کمار پرسخت تنقید کی ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ کرکے کہا، یہ بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار ہیں۔ ایک خاتون ڈاکٹر کو تقرری نامہ دیتے وقت ان کا حجاب کھینچ لینا۔ یہ بے حد شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ جب ریاست کا سربراہ سرعام ایسی حرکت کرے، تو خواتین کی سیکورٹی کا کیا بھروسہ؟ اس گھٹیا عمل کے لئے نتیش کمارکو فوراً استعفیٰ دینا چاہئے۔

دراصل، یہ حادثہ 1283 آیوش ڈاکٹروں (آیورویدک، ہومیو پیتھک اوریونانی) کو تقرری کا خط دینے کے پروگرام کے دوران پیش آیا۔ اسٹیج پروزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا سمیت کئی وزرا موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



