Allahabad High Court decision on Hijab Issue: حجاب پرالہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر سلمان خورشید نے دیا سپریم کورٹ کا حوالہ، جانئے پورا معاملہ
سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید نے کہا کہ سپریم کورٹ یہ فیصلہ کرچکا ہے کہ اس معاملے میں اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت نہیں ہے کہ کوئی مذہبی عمل کتنا ضروری ہے۔ صرف یہ طے کرنا ہے کہ ایک فرد کے بنیادی حقوق کیا ہیں، وہ کیا لباس پہننا چاہتا ہے، کیا کھانا چاہتا ہے، کہاں تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے اورکس طرح زندگی گزارنا چاہتا ہے۔
NEET Re-Exam 2026 Hijab Controversy: نیٹ امتحان سینٹرپر برقع پہن کر پہنچی طالبہ کو روکا، یوجی سی کی گائیڈ لائن دکھانے کے بعد کلثوم کو ملی انٹری
نیٹ 2026 کے لئے دوبارہ ہونے والے امتحان کے لئے ایک سینٹرپر برقع پہن کرآئی طالبہ کو انٹری نہ دینے پر جم کرہنگامہ ہوا۔ اس کے بعد این ٹی اے کی گائیڈ لائن دکھائی گئی تو کئی لوگوں نے معاملے میں دخل دیا اور پھرلڑکی کوانٹری دی گئی۔
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچنے پر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے سرزنش کی
ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے کہا کہ یہ فرقہ پرستی کی انتہا ہے کہ اس گھناؤنے عمل پربھی بہت سارے لوگ اس کو ہندو مسلم چشمے سے دیکھتے ہوئے اس کی حمایت کر وزیر اعلیٰ کے اس عمل کودرست ٹھہرا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف بی جے پی اوراس کی حلیف جماعتیں اس کی خاموش حمایت کر رہی ہیں تو وہیں دوسری طرف ان کے لیڈران ایک قدم اورآگے بڑھ کرانتہائی گھٹیا بیانات دے رہے ہیں۔
بہارمیں تقرری نامہ تقسیم کرتے وقت نتیش کمارکی شرمناک حرکت، مسلم خاتون ڈاکٹرکا حجاب اتارنے کی کوشش، آرجے ڈی اورکانگریس نے مانگا استعفیٰ
بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے تقرری نامہ تقسیم کرتے ہوئے نصرت پروین نامی ایک مسلم خاتون ڈاکٹرکا حجاب وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کھینچنے کی کوشش کی۔ نتیش کمارکا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ مسلم طبقے میں نتیش کمارکے خلاف سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔





