بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
بہارمیں 10 بار وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے والے نتیش کمارنے جمعرات (5 مارچ) کو راجیہ سبھا الیکشن 2026 کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت این ڈی اے کے سینئرلیڈران بھی موجود رہے۔ گزشتہ سال اسمبلی الیکشن کے نتائج کے بعد 27 فروری کو نتیش کمارنے 10ویں باروزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ ان کے راجیہ سبھا جانے کے فیصلے نے سبھی کو حیران کردیا۔
نتیش کمارسال 2005 سے بہارکے وزیراعلیٰ ہیں۔ اس سے پہلے نتیش کمار نے کہا کہ ریاست میں نئے وزیراعلیٰ اورریاست کی نئی حکومت کوان کا پورا تعاون اوررہنمائی رہے گی۔ انہوں نے کہا، ”دودہائیوں سے زیادہ وقت تک آپ نے مسلسل مجھ پراعتماد اورحمایت ظاہرکی ہے۔ اسی اعتماد کی طاقت سے ہم نے بہاراورآپ سبھی کی پوری لگن کے ساتھ خدمت کی ہے۔ آپ کے بھروسے اورحمایت کی طاقت سے ہی آج بہارترقی اوراحترام کی ایک نئی پہچان پیش کررہا ہے۔” نتیش کمارنے ریاست کے لوگوں کے تئیں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارلیمانی زندگی کی شروعات سے ہی ان کی خواہش رہی ہے کہ وہ بہاراسمبلی کے دونوں ایوانوں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے بھی رکن بنیں۔
پرچہ نامزدگی سے پہلے کیا بولے نتیش کمار؟
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پرلکھا، ’’اس خواہش کوذہن میں رکھتے ہوئے، میں اس الیکشن میں راجیہ سبھا کا رکن بننا چاہتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’میں آپ کوپورے خلوص کے ساتھ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے ساتھ میرا رشتہ مستقبل میں بھی برقراررہے گا اورایک ترقی یافتہ بہارکی تعمیرکے لئے آپ کے ساتھ کام کرنے کا میرا عزم ثابت قدم رہے گا۔ ریاست میں بننے والی نئی حکومت کومیری مکمل حمایت اوررہنمائی ملے گی۔‘‘
بہارمیں پہلی بارہوگا بی جے پی کا وزیراعلیٰ؟
سال 2005 کے اسمبلی الیکشن میں برسراقتدار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو بڑی جیت دلانے کے بعد نتیش کمارکے عہدہ چھوڑنے سے اب بی جے پی کے کسی لیڈر کے وزیراعلیٰ بننے کا امکان ہے۔ اگرایسا ہوتا ہے تو بہار کو پہلی باربی جے پی کا وزیراعلیٰ ملے گا۔ ہندی بولنے والی ریاستوں میں بہارواحد ریاست ہے، جہاں بی جے پی کا وزیراعلیٰ نہیں ہے۔ بہارسے راجیہ سبھا کی پانچ نشستوں کے لیے انتخابات 16 مارچ کو ہونے والے ہیں اورجمعرات کوکاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے۔ ریاستی اسمبلی میں موجودہ طاقت کو دیکھتے ہوئے نتیش کمارکا پارلیمنٹ کے ایوان بالا (راجیہ سبھا) میں انتخاب تقریباً یقینی سمجھا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




