Bharat Express DD Free Dish

Bihar Politics: گھوٹالے کرنے والے بھارت رتن کے حق دار نہیں، بی جے پی لیڈر جناردن سنگھ سگریوال کا لالو یادو پر سخت حملہ

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو بھارت رتن دینے کے مطالبے پر جناردن سنگھ سگریوال نے اتفاق کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے بہار میں جنگل راج کا خاتمہ کیا اور اچھی حکمرانی کی بنیاد رکھی۔

پٹنہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر جناردن سنگھ سگریوال نے راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیج پرتاپ یادو کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے لالو پرساد یادو کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ سگریوال نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ جو لوگ گھوٹالوں میں ملوث رہے ہوں اور بار بار جیل گئے ہوں، وہ بھارت رتن جیسے ملک کے سب سے بڑے اعزاز کے حق دار نہیں ہو سکتے۔آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے جناردن سنگھ سگریوال نے کہا کہ بھارت رتن کسی سیاسی شخصیت کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے ،جنہوں نے ملک اور سماج کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر گھوٹالے کرنے والوں کو بھارت رتن دیا جانے لگا تو پھر جیل جانا بھی ایک کامیابی ماننا پڑے گا۔ انہوں نے لالو پرساد یادو کے دورِ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس زمانے میں بہار میں بدعنوانی اپنے عروج پر تھی اور نظم و نسق کی حالت انتہائی خراب تھی۔

زمین کے بدلے نوکری معاملے میں لالو خاندان کے خلاف الزامات طے ہونے پر سگریوال نے کہا کہ یہ معاملہ مکمل طور پر عدالت کے دائرے میں ہے۔ جب عدالت کے سامنے ٹھوس شواہد پیش کیے جاتے ہیں تبھی الزامات طے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جیسے اعلیٰ عہدے پر رہتے ہوئے عوامی خدمت کی جانی چاہیے، نہ کہ عہدے کا غلط استعمال۔ ان کا الزام ہے کہ لالو یادو کے دور میں میرٹ کو نظر انداز کر کے زمین کے بدلے نوکریاں بانٹی گئیں، جو سنگین بدعنوانی کی مثال ہے۔

دوسری جانب، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو بھارت رتن دینے کے مطالبے پر جناردن سنگھ سگریوال نے اتفاق کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے بہار میں جنگل راج کا خاتمہ کیا اور اچھی حکمرانی کی بنیاد رکھی۔ ان کی قیادت میں ریاست ترقی کے راستے پر آگے بڑھی ہے اور ان کے کام کی ستائش پورے ملک میں ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ سگریوال نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انہیں اپنے عہدے کی وقار کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ سوم ناتھ مندر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ مندر بھارت کی روح ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کا وہاں جا کر عقیدت پیش کرنا ہر بھارتی کے لیے فخر کی بات ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read