Bharat Express DD Free Dish

Bharat Ratna

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پی وی نرسمہا راؤ نے بھارت کی تاریخ کے ایک نہایت اہم دور میں ملک کی ترقی میں دیرپا کردار ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ پی وی نرسمہا راؤ ایک قابل منتظم اور ممتاز دانشور تھے، جنہیں بھارت کی متنوع تہذیب اور ثقافت کا گہرا علم اور فہم حاصل تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے چودھری چرن سنگھ کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ:’’سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن چودھری چرن سنگھ نے آزادی کی تحریک سے لے کر ایمرجنسی کے دور تک جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو بھارت رتن دینے کے مطالبے پر جناردن سنگھ سگریوال نے اتفاق کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے بہار میں جنگل راج کا خاتمہ کیا اور اچھی حکمرانی کی بنیاد رکھی۔

جن شکتی جنتا دل (جے جے ڈی) کے سربراہ اور سیاسی لیڈر تیج پرتاپ یادو نے ایک بار پھر خبروں میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے نہ صرف بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بلکہ سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کے لیے بھی بھارت رتن دینے کی مانگ کی ہے۔

بہار کی سیاست میں اس وقت نئی بحث چھڑ گئی ہے، جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ملک کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’’بھارت رتن‘‘ دینے کی مانگ پر جنتا دل (یونائیٹڈ) کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی کے بیان کے بعد جے ڈی یو نے خود کو اس مطالبے سے الگ کر لیا ہے اور اسے ان کا ذاتی نظریہ قرار دیا ہے۔

منوج تیواری نے کہا کہ بھکھاری ٹھاکر کی ’’کلاسیک تخلیقات‘‘ جیسے بدیسیا، بیٹی بیچوا اور گبر گھچور معاشرے کو تحریک دیتی ہیں اور نظریاتی بیداری پھیلاتی ہیں۔

استاد بسم اللہ خان کے ماموں اور گرو علی بخش صاحب بالاجی مندر میں شہنائی بجاتے تھے اور وہیں پریکٹس بھی کرتے تھے۔ یہیں انہوں نے بسم اللہ خان کو شہنائی سکھانا شروع کی۔ بسم اللہ خان بھی اپنے ماموں کے ساتھ پریکٹس کے لیے مندر جایا کرتے تھے۔

پروگرام میں شفیق باغبان، جمال اظہر صدیقی، ڈاکٹر اے ایم خان، اکرم ایڈووکیٹ، نعیم خان، عبدالعزیز صدیقی، محمد زاہد مرزا شکیل باغ نمائندہ کونسلر، منشاد احمد، ناظم علی، ابراہیم رشید ایڈووکیٹ ارشد صدیقی، شاداب عالم، حسین شہاب الدین اور دیگر نے شرکت کی۔

رتن ٹاٹا کے انتقال سے پورے ملک میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سی ایم ایکناتھ شندے نے رتن ٹاٹا کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں ملک کے لیے ایک مہم جو قرار دیا ہے۔ ٹاٹا کی موت پر مہاراشٹر میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدر دروپدی مرمو نے ہفتہ کو یہاں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق وزرائے اعظم پی وی نرسمہا راؤ اور چودھری چرن سنگھ، وزیر زراعت ایم ایس سوامی ناتھن اور دو بار بہار کے وزیر اعلی کرپوری ٹھاکر کو بعد از مرگ ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا۔ ر