’’بزمِ صحافت‘‘ کے بینر تلے بھارت ایکسپریس اُردو کانکلیو کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، وزیر کپل مشرا، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اُپیندر رائے، شاہنواز حسین سمیت کئی وزرا اور اعلیٰ لیڈران کے ساتھ بڑی شخصیات نے شرکت کی۔ اُردو کو فروغ دینے کے لیے منعقد یہ منفرد پروگرام کافی سراہا جا رہا ہے۔ کانکلیو میں بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے سی ایم ڈی اُپیندر رائے کی کافی تعریف کی۔ یہ کانکلیو بھارت ایکسپریس اردو کی جانب سے اوراُردو اکادمی دہلی (فن و ثقافت اور زبان، دہلی حکومت) کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے افتتاحی سیشن میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا شکریہ ادا کیا۔ پورا کانکلیو صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہا اور اس میں متعدد سیشنز منعقد کیے گے۔
شاہنواز حسین نے دی مبارکباد
اُردو کانکلیو کے اس خاص پروگرام کے لیے بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے سی ایم ڈی اُپیندر رائے اور بھارت ایکسپریس کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اُردو کو فروغ دینے کا کام بھارت ایکسپریس کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے اُپیندر رائے صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اب اُردو بول چال کی زبان بن چکی ہے اور اُردو کی مخالفت کرنے والے بھی اُردو بولتے ہیں۔ تاہم، اُردو کی ترقی کے لیے اس طرح کے پروگراموں کی ضرورت ہے۔‘‘ شاہنواز حسین نے مزید کہا کہ میں نے ایئرپورٹ میں اُردو اخبارات لگوائے۔ مسئلہ صرف اُردو کا نہیں، بلکہ ہندی کے ساتھ بھی ہے۔ اُردو کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ اُردو ہندوستان کی زبان ہے، اور اُردو کا نقصان اُردو جاننے والوں سے ہوا ہے۔ سشما سواراج بھی اکثر اُردو زبان لوک سبھا میں بولتی تھیں۔ اُردو کو فروغ دینے کا کام صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ تمام ہندوستانیوں کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔
سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا بیان
دہلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے کہا کہ وہ پہلی بار 5 جنوری 1997 کو دہلی آئے تھے۔ اس وقت کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تب سے لے کر اب تک دہلی کافی بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا خود گلی گلی جا رہی ہیں، کام کر رہی ہیں اور کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔ سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے دہلی حکومت کے مشن کی تعریف کی اور کہا کہ نئی حکومت تیزی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیر کپل مشرا کے وژن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہمیشہ نئی چیزوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
پروگرام کہاں دیکھ سکتے ہیں؟
بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ آپ ملک اور بیرونِ ملک کی تمام خبریں براہِ راست سیٹلائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ ہمارا چینل فری ڈش پر چینل نمبر 69، ڈش ٹی وی پر چینل نمبر 671، D2H پر چینل نمبر 753، ٹاٹا پلے پر چینل نمبر 535، ایئرٹیل پر چینل نمبر 324، JIO فائبر پر چینل نمبر 495، DEN پر چینل نمبر 314، ہیٹھوے پر چینل نمبر 214 اور FW فاسٹ وی پر چینل نمبر 308 پر دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ ہمارے یوٹیوب چینل، تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ویب سائٹ اور ایپ پر بھی ہر خبر سے آشنا ہو سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


