Bharat Express

Bharat Express Chairman Upendra Rai meets Dr. Raman Singh: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ سے ملاقات کرکے چینل کے لانچنگ پروگرام میں کیا مدعو

سینئر صحافی اوپیندر رائے نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں یکم فروری کو لانچ ہونے والے اپنے نیوز چینل کا وژن دستاویز پیش کیا۔

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ سے ملاقات کی۔

بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندررائے نے آج بدھ کے روز چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ  سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سینئرصحافی اوپیندر رائے نے ڈاکٹر رمن سنگھ کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے نیوز چینل ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ‘سچائی، ہمت، لگن’ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس’ کا وژن دستاویز پیش کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کو چینل کے افتتاحی تقریب میں مدعو کیا۔ وہیں انہوں نے ڈاکٹر رمن سنگھ کو ‘بھارت ایکسپریس’ کا وژن دستاویز اور اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور’نظریہ’ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔

 بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے اس سے پہلے ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھویندرسنگھ سکھو، ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر، ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر سے بھی ملاقات کی تھی۔ ساتھ ہی انہیں بھارت ایکسپریس نیوز چینل کے افتتاحی تقریب کے لئے مدعوکیا۔ اس دوران انہوں نے ان سینئر لیڈران کو بھی اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور’نظریہ’ کی کاپیاں پیش کیں۔

 

اس سے پہلے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران اوپیندر رائے نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرکو ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ‘سچائی، ہمت، لگن’ سے واقف کرایا اور ‘بھارت ایکسپریس’ کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور ‘نظریہ’ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں جلد ہی بھارت ایکسپریس نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔

 -بھارت ایکسپریس