Bharat Express

Assembly Elections 2023: میزورم میں شام 5 بجے تک 75 فیصد سے زیادہ ووٹنگ، چھتیس گڑھ میں 71 فیصد ووٹنگ

ملک کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی آج (7 نومبر) سے شروعات ہوچکی ہے۔ صبح 7 بجے سے پہلے مرحلے میں میزورم اور چھتیس گڑھ میں ووٹنگ جاری ہے۔

ملک کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی آج (7 نومبر) سے شروعات ہوچکی ہے۔ صبح 7 بجے سے پہلے مرحلے میں میزورم اور چھتیس گڑھ میں ووٹنگ ہوئی۔ میزورم کی 40 اسمبلی سیٹ کے علاوہ چھتیس گڑھ کی 20 سیٹوں پر منگل کو ووٹنگ ہوئی ہے۔ ووٹنگ کے لئے ریاست میں بڑی تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی تھی۔ میزورم میں شام 5 بجے تک ووٹنگ کا اعدادوشمار 75 فیصد کے پار پہنچ گیا تھا۔ وہیں چھتیس گڑھ میں اس وقت تک تقریباً 71 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ ووٹنگ کے آخری اعدادوشمار کا ابھی انتظارہے۔

الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق، میزوروم میں 75.68 فیصد ووٹنگ ہوئی تو نکسلی متاثرہ ریاست چھتیس گڑھ میں 70.87 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ حالانکہ حتمی اعدادوشمارابھی آنا باقی ہے۔ گزشتہ بار چھتیس گڑھ میں یہ اعدادوشمار 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ان الیکشن میں کس کو کتنا منافع اور خسارہ ہونے والا ہے، یہ تین دسمبرکو آنے والے نتائج کے بعد ہی واضح ہوگا۔

چھتیس میں نکسل متاثرہ سیٹوں سے متعلق انتظامیہ نے خاص تیاریاں کی تھیں۔ یہاں پربسترڈویژن میں کل 20 سیٹیں ہیں، جہاں پر 12 سیٹیں درج فہرست ذات اور ایک سیٹ درج فہرست قبائل کے لئے محفوظ ہیں۔ چھتیس گڑھ میں 10 سیٹوں پر7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی جو تین بجے تک چلی۔ اس کے علاوہ باقی سیٹوں پرووٹنگ 8 بجے سے شروع ہوکرووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔

  -بھارت ایکسپریس