Bharat Express DD Free Dish

ASI team in Sambhal Jama Masjid: جامع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم، ہولی سے پہلے شہر میں پولیس مارچ اور سخت نگرانی

اترپردیش کے سنبھل واقع شاہی جامع مسجد کے رنگ وروغن کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ نے اجازت دی تھی۔ مسجد کی پینٹنگ سے پہلے آج (13 مارچ) کو اے ایس آئی کی دورکنی ٹیم جائزہ لینے پہنچی۔

سنبھل میں اے ایس آئی نے جامع مسجد کا جائزہ لیا۔ وہیں ہولی سے پہلے پولیس نے پیدل مارچ کیا۔

اترپردیش کے سنبھل واقع شاہی جامع مسجد کی پینٹنگ (رنگ وروغن) کی الہ آباد ہائی کورٹ نے اجازت دے دی اوراے ایس آئی کوسخت پھٹکارلگاتے ہوئے جلد ازجلد پینٹنگ کے کام کومکمل کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت کے حکم کے بعد آج (13 مارچ) کو اے ایس آئی کی دورکنی ٹیم جائزہ لینے پہنچی۔ اے ایس آئی کی ٹیم نے مسجد کمیٹی کے ساتھ دیواروں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مسجد کمیٹی کے اراکین بھی اے ایس آئی کے ساتھ موجود رہے۔ مسجد میں فیتے سے لمبائی اور چوڑائی کی پیمائش کی گئی۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حکومت کے اشارے پر کام کررہی ہے۔

وہیں، دوسری جانب ہولی کے مد نظربڑی تعداد میں پولیس فورس کی تعینات کی گئی ہے۔ آرآرایف اور پی اے سی کی کئی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی سے لے کرسی اواور تھانہ چوکی سطح پر سیکورٹی کے نظام کو چاق وچوبند کیا گیا ہے۔

ہندو فریق اور اے ایس آئی کو لگا بڑا جھٹکا

 دراصل، 25 فروری کو جامع مسجد کمیٹی کے وکیل ظاہراصغر نے مسجد کے رنگ وروغن (پینٹنگ) کے لئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے کہا تھا کہ ہم لوگ ہرسال ماہ رمضان سے قبل مسجد کی پینٹنگ کراتے ہیں، لیکن اس بارانتظامیہ اجازت نہیں دے رہی ہے۔ وہیں ہندو فریق نے رنگ وروغن کرائے جانے کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پینٹنگ سے مندر کے ثبوت مٹائے جاسکتے ہیں، اس لئے اجازت نہ دی جائے۔ بہرحال عدالت نے اپنے حتمی فیصلے میں مسجد کے باہری حصے کی پینٹنگ کی اجازت دے دی۔ وہیں اے ایس آئی نے بھی پینٹنگ کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی۔ اس طرح سے ہندو فریق اوراے ایس آئی دونوں کو بڑا جھٹکا لگا۔

سوشل میڈیا پر پولیس کی سخت نظر

سنبھل کے ایس پی کے کے بشنوئی اورسی اوانوج چودھری کی قیادت میں پولیس نے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سامنے سے شروع ہوکرمین مارکیٹ اور دیگرحساس علاقوں میں پیدل مارچ کیا۔ اس دوران کئی تھانوں کی پولیس فورس کے ساتھ ساتھ آر اے ایف اورپی اے سی کی ٹیمیں شامل رہیں۔ وہیں دوسری جانب کسی بھی طرح کی کوئی بدامنی نہ ہو، اس کے لئے ڈرون کیمرے سے نگرانی کی جارہی ہے۔ پولیس سوشل میڈیا پربھی پوری توجہ دے رہی ہے تاکہ کسی بھی طرح سے کوئی شرپسند عناصراپنے مقصد میں کامیاب نہ ہونے پائے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read