مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے بیان کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زکربرگ کی جانب سے دی گئی غلط معلومات مایوس کن ہیں۔ انہیں حقائق کو برقرار رکھنا چاہیے۔ زکربرگ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سال 2024 دنیا کے لیے ہنگامہ خیز رہا اور کووڈ کے بعد ہونے والے انتخابات میں ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کی حکومتیں گر گئیں۔
As the world’s largest democracy, India conducted the 2024 elections with over 640 million voters. People of India reaffirmed their trust in NDA led by PM @narendramodi Ji’s leadership.
Mr. Zuckerberg’s claim that most incumbent governments, including India in 2024 elections,…
— Ashwini Vaishnaw (@AshwiniVaishnaw) January 13, 2025
اس کے جواب میں اشونی ویشنو نے ایکس پر لکھاکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر، بھارت نے 640 ملین سے زیادہ ووٹروں کے ساتھ 2024 کے لوک سبھا انتخابات منعقد کیے تھے۔ ہندوستان کے لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے پر اپنے اعتماد کو دہرایا۔ یہ زکربرگ کا دعویٰ ہے کہ کووڈ کے بعد 2024 کے انتخابات میں ہندوستان سمیت کئی حکومتیں ہار گئیں۔ حقیقت میں یہ غلط ہے۔مرکزی وزیر نے مزید کہاکہ 800 ملین لوگوں کے لیے مفت اناج ، 2.2 بلین مفت ویکسین اور کووڈ کے دوران دنیا بھر کے ممالک کو مدد سے لے کر، ہندوستان کو سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت کے طور پر آگے لے جانے تک، پی ایم مودی کی تیسری مدت کے لیے فیصلہ کن جیت ہے۔ اور یہ اچھی حکمرانی اور عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ اس لئے مارک زکربرگ کی یہ جانکاری پوری طرح سے غلط ہے۔
دراصل یہ پورا تنازعہ اس وقت کھڑا ہوگیا جب مارک نے ایک پوڈ کاسٹ میں یہ کہا کہ ہندوستان میں این ڈی اے کی حکومت کو شکست کاسامنا کرنا پڑا۔جو روگن کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں کورونا وبائی امراض کے بعد حکومتوں میں اعتماد کی کمی پر بحث کرتے ہوئے، زکربرگ نے کہا کہ عوامی عدم اطمینان نے دنیا بھر میں انتخابی نتائج کو متاثر کیا ہے۔ 2024 میں ہونے والے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “اس وقت اقتدار میں رہنے والے تمام ہار گئے۔ انہوں نے خاص طور پر بھارت کی مثال دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت بھی ہار گئی۔
بھارت ایکسپریس۔