Bharat Express

Asaduddin Owaisi On Seema Haider: پاکستان سے آئی سیما حیدر کے متعلق اسد الدین اویسی کا بڑا سوال،کہا کیا لو جہاد نہیں ہے ؟

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر کے ناندیڑ میں کہا کہ کیا پاکستان سے آئی سیما حیدر کا معاملہ لو جہاد نہیں ہے؟ سیما نے کس قانون کے تحت شادی کی؟ ایسے میں بی جے پی پھر سے یو سی سی کی بات کر رہی ہے

Asaduddin Owaisi On Seema Haider:کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ  سربراہ اسد الدین اویسی نے بدھ (12 جولائی) کو سیما حیدر کیس سے متعلق یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے یکساں سول کوڈ سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر بھی کئی سوالات اٹھائے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر کے ناندیڑ میں کہا کہ کیا پاکستان سے آئی سیما حیدر کا معاملہ لو جہاد نہیں ہے؟ سیما نے کس قانون کے تحت شادی کی؟ ایسے میں بی جے پی پھر سے یو سی سی کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو دیکھنا چاہئے کہ سیما حیدر نیپال کے راستے ہندوستان میں کیسے آئی۔

وزیر اعظم مودی کا کیا ذکر

اویسی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کہتے ہیں کہ ایک گھر میں دو قانون کیسے ہوں گے؟ یہ غلط ہے.  ابھی تک شمال مشرقی ریاستوں میں لاگو نہیں ہے۔ ہندو غیر منقسم خاندان کے تحت دیگر کمیونٹیز کے لوگوں کو ٹیکس میں چھوٹ کیوں نہیں ملتی؟ یوسی آنے سے سب سے زیادہ ہمارے ہندو بھائی بہن پریشان ہوں گے۔ ہندو میرج ایکٹ اور ہندو جانشینی ایکٹ سب ختم ہو جائیں گے۔ ہندو غیر منقسم خاندان کے تحت ہندو بہن بھائیوں کو دستیاب ٹیکس چھوٹ کا فائدہ بھی ختم ہو جائے گا۔

 وزیر اعظم مودی نے کیا کہا؟

 وزیر اعظم مودی نے حال ہی میں بھوپال میں یو سی سی کی وکالت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا ملک دو قوانین کے ساتھ چل سکے گا۔ اپوزیشن یو سی سی کے حوالے سے لوگوں کو اکسا رہی ہے۔ یو سی سی کا ذکر آئین میں بھی ہے،عدالت عظمی بھی اس کے بارے میں کئی بار کہہ چکی ہے۔

Also Read